Isaal-e-Sawab Ke Imaan Afrooz Waqiyaaat

نورانی لباس 

ایک بُزُرگ نے اپنے مرحوم بھائی کو خواب میں دیکھ کر پوچھا کیازندہ لوگوں کی دُعا تم لوگوں کو پہنچتی ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا، ’’ ہاں اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ    کی قسم وہ نورانی لباس کی صورت میں آتی ہے اسے ہم پہن لیتے ہیں ‘‘۔       (شَرحُ الصُّدُوْرص۳۰۵) 
جلوہ یار سے ہو قبر آباد وَحْشتِ قبر سے بچا یارب !
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

نورانی طباق 

’’ جب کوئی شخص میت کو ایصال ثواب کرتا ہے تو جبرئیل علیہ السلام   اسے نورانی طباق میں رکھ کر قبر کے کنارے کھڑے ہوجاتے ہیں اور کہتے ہیں ، ’’ اے قبر والے ! یہ ہدیہ (تحفہ) تیرے گھر والوں نے بھیجا ہے قبول کر۔‘‘ یہ سن کر وہ خوش ہوتا ہے اور اس کے پڑوسی اپنی محرومی پر غمگین ہوتے ہیں ۔                (اَیضاًص۳۰۸) 
قبر میں آہ! گھپ اندھیرا ہے فضل سے کردے چاند نا یارب !
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !     صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

مُردوں کی تعداد کے برابر اَجْر

جو قبرستان میں گیارہ بار سورۂ اِخلاص پڑھ کر مُردوں کو اس کا ایصالِ ثواب کرے تو مُردوں کی تعداد کے برابر ایصالِ ثواب کرنے والے کواس کا اَجْر ملیگا۔(کَشفُ الْخِفَاء ج۲ص۲۵۲حدیث ۲۶۲۹ ) 
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

اہلِ قُبوُر سِفارش کریں گے 

شفیعِ مجرمان  صَلَّی  اللہ    تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمان شفاعت نشان ہے، جو قبرستان سے گزرا اور اس نے سورۃُ الفاتحہ، سورۃُ الاخلاص اور سورۃُ التَّکاثُر پڑھی ۔ پھر یہ دعا مانگی، ’’یااللّٰہ   عَزَّ وَجَلَّ    ! میں نے جو کچھ قرآن پڑھا اس کا ثواب مومن مرد و عورت دونوں کو پہنچا تو وہ قبر والے قیامت کے روز اس (ایصالِ ثواب کرنے
 والے) کے سفارشی ہونگے۔     (شَرحُ الصُّدُوْرص۳۱۱) 
ہر بھلے کی بھلائی کا صدقہ اس برے کو بھی کر بھلا یارب!
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !             صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

سورۂ اخلاص کا ثواب 

حضرت سیِّدُنا حمَّاد مکّی   رَحْمَۃُ اللہ   تَعَالٰی عَلَیْہِ  فرماتے ہیں ، میں ایک رات مکہ مکرمہ کے قبرِستان میں سوگیا ۔ کیا دیکھتا ہوں کہ قبر والے حلقہ در حلقہ کھڑے ہیں میں نے ان سے استِفسار کیا ، کیا قیامت قائم ہوگئی ؟ اُنہوں نے کہا، نہیں بات دراصل یہ ہے کہ ایک مسلمان بھائی نے سورۃُ الاخلاص پڑھ کر ہم کو ایصالِ ثواب کیا تو وہ ثواب ہم ایک سال سے تقسیم کررہے ہیں ۔ (شَرحُ الصُّدُوْر  ص۳۱۲) 
سَبَقَتْ رَحْمَتِیْ عَلٰی غَضَبِیْ  تونے جب سے سنادیا یارب ! عَزَّ وَجَلَّ
آسرا ہم گنہگاروں کا  اور مضبوط ہوگیا یارب! عَزَّ وَجَلَّ 
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !        صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

Isaal-e-Sawab Ke Imaan Afrooz Waqiyaaat
Isaal-e-Sawab Ke Imaan Afrooz Waqiyaaat


Post a Comment

1 Comments

  1. How to open a mobile casino in Kenya
    1. Open an 제주 출장안마 account 세종특별자치 출장안마 and log in to 충청남도 출장안마 your favourite slot machine machine 여수 출장안마 with your mobile phone and your favourite casino games. Play Slots 사천 출장마사지 like roulette,

    ReplyDelete