ایصالِ ثواب کے 3ایمان افروز فضائل دعاؤں کی برکت Isaala-e-Sawab Ke 3 Imaan Afroz Fazail

’’کَرَم‘‘ کے تین حُرُوف کی نسبت سے ایصالِ ثواب کے 3ایمان افروز فضائل

دعاؤں کی برکت 

مدینے کے تاجدار  صَلَّی  اللہ    تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ مغفِرت نشان ہے، میری اُمّت گناہ سمیت قبر میں داخِل ہوگی اور جب نکلے گی تو بے گناہ ہوگی کیونکہ وہ مؤمنین کی دعاؤں سے بخش دی جاتی ہے ۔      ( اَلْمُعْجَمُ الْاَ وْسَط ج۱ص۵۰۹حدیث۱۸۷۹) 
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !            صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

ایصالِ ثواب کا انتظار !

  سرکارِ نامدار  صَلَّی  اللہ    تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا ارشادِ مشکبار ہے، مُردہ کا حال قبر میں ڈوبتے ہوئے انسان کی مانند ہے کہ وہ شدت سے انتظار کرتا ہے کہ باپ یا ماں یا بھائی یاکسی دوست کی دعا اس کو پہنچے اور جب کسی کی دعا اسے پہنچتی ہے تو اس کے نزدیک وہ دنیا ومَافِیْھا (یعنی دنیا اور اس میں جو کچھ ہے) سے بہتر ہوتی ہے۔ اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ    قبر والوں کو ان کے زندہ مُتعلِّقین کی طرف سے ہدیّہ کیا ہوا ثواب پہاڑوں کی مانند عطا فرماتا ہے، زندوں کا ہدیّہ (یعنی تحفہ) مُردوں کیلئے ’’دعائے مغفرت کرنا ہے‘‘۔
( شُعَبُ الاِْیْمَان ج۶ص۲۰۳حدیث۷۹۰۵) 
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

دوسروں کیلئے دعائے مغفِرت کرنے کی فضیلت

’’ جو کوئی تمام مومن مردوں اور عورتوں کیلئے دعائے مغفِرت کرتا ہے، اللّٰہ   عَزَّ وَجَلَّ    اُس کیلئے ہر مومن مرد و عورت کے عِوَض ایک نیکی لکھ دیتا ہے۔‘‘  ( مَجْمَعُ الزَّوَائِد ج۱۰ص۳۵۲حدیث۱۷۵۹۸) 
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !           صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

اربوں نیکیاں کمانے کا آسان نسخہ 

  میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!     جھوم جائیے ! اربوں ، کھربوں نیکیاں کمانے کا آسان نسخہ ہاتھ آگیا! ظاہر ہے اس وقت روئے زمین پر کروڑوں مسلمان موجود
 ہیں اور کروڑوں بلکہ اربوں دنیا سے چل بسے ہیں ۔ اگر ہم ساری اُمت کی مغفرت کیلئے دعا کریں گے تو  اِنْ شَآءَ اللہ      عَزَّ وَجَلَّ    ہمیں اَربوں ، کھربوں نیکیوں کا خزانہ مل جائے گا۔ میں اپنے لیے اور تمام مؤمنین و مؤمنات کیلئے دعاتحریر کردیتا ہوں ۔ (اوّل آخر درود شریف پڑھ لیں )  اِنْ شَآءَ اللّٰہ   عَزَّ وَجَلَّ    ڈھیروں نیکیاں ہاتھ آئیں گی۔
  اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ وَلِکُلِّ مُؤْمِنٍ وَّمُؤْمِنَۃٍ۔یعنی اے  اللہ    میری اور ہر مومن ومومنہ  کی مغفرت فرما۔ اٰمین بجاہ النبی الامین  صَلَّی  اللہ    تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  
آپ بھی اوپر دی ہوئی دعا کو عربی یا اردو یا دونو ں زبانوں میں ابھی اور ہو سکے تو روزانہ پانچوں نمازوں کے بعد بھی پڑھنے کی عادت بنالیجئے۔
بے سبب بخش دے نہ پوچھ عمل نام غفار ہے تِرا یارب!
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !            صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
ایصالِ ثواب کے 3ایمان افروز فضائل دعاؤں کی برکت Isaala-e-Sawab Ke 3 Imaan Afroz Fazail
ایصالِ ثواب کے 3ایمان افروز فضائل دعاؤں کی برکت Isaala-e-Sawab Ke 3 Imaan Afroz Fazail 




Post a Comment

0 Comments