About Us

دُرُود شریف لکھنے والے کی مغفرت ہوگئی
حضرتِ سیِّدُناسفیان بن عُیَیْنَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں :میرا ایک اسلامی بھائی تھا ، مرنے کے بعد اسے خواب میں دیکھ کر پوچھا:مَافَعَلَ اﷲُبِک؟یعنی اللہ تَعَالٰی نے آپ کے ساتھ کیامُعامَلہ فرمایا؟جواب دیا: اللہ تَعَالٰی نے مجھے بخش دیا۔ میں نے پوچھا:کس عمل کے سبب؟کہنے لگا:میں حدیث لکھتا تھا جب بھیشاہِ خیرُالْاَنام عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَ السّٰلام کاذِکر ِخیر آتامیں ثواب کی نیّت سے’’ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ‘‘لکھتا،اسی عمل کی بَرَکت سے میری مغفِرت ہوگئی۔ (اَلْقَوْلُ الْبَدِ یع ص۴۶۳)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

درود و سلام شیوۂ خدا ہے
 ہمارا مقصد ہے کہ تمام درود و سلام ایکجا کئے جائیں
تاکہ قارئین کی سہولت ہو سکے۔

Post a Comment

0 Comments