Asma-e-Husna Aur Unke Fazail 99 اسماء حُسنٰی اور ان کے فضائل

99 اسماء حُسنٰی اور ان کے فضائل

Asma-e-Husna Aur Unke Fazail 99 اسماء حُسنٰی اور ان کے فضائل
Asma-e-Husna Aur Unke Fazail 99 اسماء حُسنٰی اور ان کے فضائل

ہروِردکے اوّل وآخرایک باردُرُودشریف پڑھ لیجئے، فائدہ ظاہرنہ ہونے کی صورت میں شکوہ کرنے کے بجائے اپنی کوتاہیوں کی شامت تصورکیجئے اور اللّٰہ   عَزَّ وَجَلَّ     کی حکمت پرنظررکھئے۔
(1)یَااَللّٰہُ جوہر نماز کے بعد 100 بار پڑھے   اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ اُس کا باطن کُشادہ ہوجائے گا ۔
(2) ھُوَاللّٰہُ الرَّحِیْمُجوہرنمازکے بعد7 بارپڑھ لیاکرے گا  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلّ شیطان کے شرسے بچا رہے گااوراُس کاایمان پرخاتمہ ہوگا۔
(3)یَاقُدُّوْسکاجوکوئی دورانِ سفرورد کرتارہے   اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ  تھکن سے محفوظ رہیگا۔
(4)یَا رَحْمٰنُجو کوئی صبح کی نماز کے بعد 298  بار پڑھے گا خدا     عَزَّ وَجَلَّ    اس پر بہت رحم کرے گا۔   اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ 
(5)یا رَحِیْمُجو کوئی ہر روز 500  بار پڑھے گا  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ دولت پائے گا اورمخلوق اس پر مہربان اور شفیق ہو گی۔
(6) یَامَلِکُ90بارجوغریب ونادارروزانہ پڑھا کرے   اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ  غربت سے نجات پائے گا۔
(7) یَاسَلَامُ111بارپڑھ کربیمارپردم کرنے سے   اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ   شفا حاصل ہوگی۔
(8)یَا مُؤْمِنُجو 115 بار پڑھ کر اپنے اوپر دم کرے گا،  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ  تندرستی پائے گا۔
(9) یَامُھَیْمِنُ29بارروزانہ پڑھنے والا   اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ ہرآفت وبلا سے محفوظ رہے گا۔
(10) یَاعَزِیْزُ41 بارحاکم یا افسروغیرہ کے پاس جانے سے قبل پڑھ لیجئے،    اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ وہ حاکم یاافسرمہربان ہوجائیگا۔
(11)یَا جَبَّارُجواس کا مسلسل وِرد رکھے گا اپنی غیبت سے   اِنْ شَآءَ اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ     بچا رہے گا ۔
(12) یَامُتَکَبِّرُ21بارروزانہ پڑھ لیجئے، ڈراؤنے خواب آتے ہوں گے تو   اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ خواب میں نہیں ڈریں گے۔(مدت علاج  :   تاحصولِ شفا)
 یَامُتَکَبِّرُ زوجہ سے ’’مِلاپٖٖ‘‘سے قبل 10 بار پڑھ لینے والا   اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ نیک بیٹے کا باپ بنے گا۔
(13)یَاخَالِقُجو 300 بار پڑھے  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ  اس کا  دُشمن 
مغلوب ہو گا۔
(14) یَابَارِیُٔ10بارجوکوئی ہرجمعہ کوپڑھ لیاکرے   اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ  اُس کو بیٹاعطاہوگا۔
(15)یَا مُصَوِّرجو بانجھ عورت سات روزے رکھے اور اِفطار کے وقت 21  بار اَلْمُصَوِّرُ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لیا کرے ، اللّٰہ  تَعَالٰی  اس کو نیک بیٹا عطاکرے گا  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ 
(16)یَا غَفَّارُجواِسے ہمیشہ پڑھا کرے گا   اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ نفس کی بُری خواہشات سے چھٹکارا پائے گا ۔
(17) یَاقَھَّارُ100باراگرکوئی مصیبت آپڑے توپڑھئے،   اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ   مشکل آسان ہوگی۔
(18)یَاوَھَّابُ7 بارجوروزانہ پڑھا کرے گا   اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ  مُسْتَجابُ الدَّعوات ہوگا۔(یعنی ہردعاقبول ہواکریگی)
(19)یَارَزَّاقُجو فجر کے فرض وسنت کے درمیان 41 دن تک 550  بار پڑھے گا   اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ دولت مند ہوگا۔
(20) یَافَتَّاحُ70بارجوروزانہ بعد نمازِ فجردونوں ہاتھ سینے پررکھ کرپڑھا 
کرے گا  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ  اُس کے دل کازنگ ومَیل دورہوگا۔
 یَافَتَّاحُ  7 بار جوروزانہ (کسی بھی وقت دن میں ایک مرتبہ)پڑھا کرے گا،   اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ اُس کادل روشن ہوگا۔
(21)یَاعَلِیْمُجو کوئی اس اسم کو بہت پڑھے گا اللّٰہ   تَعَالٰی  اس کو دین ودنیا کی معرفت عطا فرمائے گا  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ ۔
(22)یَاقَابِض، یَابَاسِطُ30بار جو ہر روز پڑھا کرے  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ وہ دشمن پرفتح پائیگا۔ 
(23)یَا بَاسِطُجو40بار پڑھے   اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ خلق سے بے پرواہ ہو گا۔
(24)یَا خَافِضُجو کوئی اسے  500  بار پڑھ لے  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ  َّدشمن سے اَمان میں رہے گا۔
(25) یَارَافِعُ20  بار جوروزانہ پڑھا کرے گا ،  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ اُس کی مُراد پوری ہوگی۔
(26) یَا مُعِزُّ جوکوئی اسے بعد نماز عشاء شبِ جمعہ140بار پڑھے ، مخلوق کی نظر میں اس کی عزّت وحُرمت اور ہیبت بڑھے گی ۔  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ 
 (27) یَا حَکَمُجوپانچوں وقت ہرنَماز کے بعد 80بار پڑھ لیا کرے کسی کا محتاج نہ ہوگا ۔  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ 
(28) یَا بَصِیْرُ7  بارجوکوئی روزانہ بوقتِ عصر(یعنی ابتدائے وقت عصرتا غروب آفتاب کسی بھی وقت ) پڑھ لیاکریگا  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّاچانک موت سے محفوظ رہیگا ۔
(29)  یَاسَمِیْعُ 100بار جوروزانہ پڑھے اوراس دوران گفتگونہ کرے اور پڑھ کردعا مانگے  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ جومانگے گا پائیگا ۔
(30) یَامُذِلُّ، یَامُعِزُّجو کوئی 75بار پڑھ کر سجدہ کرے اور کہے یا الٰہی    عَزَّ وَجَلَّ    َفُلاں ظالم کے شر سے مجھے محفوظ رکھ ، اللّٰہ  تَعَالٰی  اُسے اَمان دے گا اور اپنی حفاظت میں رکھے گا ۔    اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ 
(31) یَا عَدْلُجو کوئی مغرب کی نماز کے بعد 1000 بار پڑھے گا  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ آسمانی بلاؤں سے نجات پائے گا۔
(32) یَا لَطِیْفُبیٹیوں کے نصیب کھلنے اور امراض سے صحت اورمشکلات سے نَجات کے لئے ہر روز تَحِیَّۃُ الْوُضُوء کے بعد 100 بار پڑھ لیا کرے۔
(33) یَا خَبِیْرُجو کوئی نفسِ اَمّارہ کے ہاتھ گرفتار ہو تو ہر روز وظیفہ کر لیا کرے اِنْ شَا اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ   نجات پائے گا۔
(34) یَا حَلِیْمُجو کوئی اس کو کاغذ پر لکھ کر پھر اس کو دھو دے اور اپنی کھیتی پر چھڑک دے ،  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ زراعت ہر آفت سے حفاظت میں رہے گی۔
(35) یَا عَظِیْمُجو 7 دفعہ پانی پر پڑھ کر دم کرکے پانی پی لے  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ  اسکے پیٹ میں درد نہ ہو۔
(36) یَا غَفُوْرُجس کو درد سر یا کوئی بیماری یا غم پیش آجائے 3بار یَا غَفُوْرُ کی مقطعات لکھ کر(یعنی اس اسمِ پاک کو کاغذ پر لکھ کر اس کی گیلی سیاہی پر روٹی کا ٹکڑا لگا کر وہ نقش روٹی میں جذب کرلے اور ) کھا لے ،  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ شفاپائیگا۔
(37) یَاشَکُوْرجو کوئی5000بار روز پڑھاکرے گا  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ  قیامت کے دن بلند مرتبہ ہوگا۔
(38) یَا عَلِیُّجو ورم (یعنی سوجن)پر3 بار پڑھ کردم کرے  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ صحت پائے گا۔
(39) یَا کَبِیْرُجو9 دفعہ کسی بیمار پر پڑھ کر دم کرے  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ   صحت یاب ہو جا ئے گا۔
(40) یَا حَفِیْظُجو 16 بار ہر روز پڑھے  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ ہر طرح بہادُر رہے۔
(41)یَا مُقِیْتُ جس کی آنکھ سرخ ہو اور درد کرے 10 بار پڑھ کر دم کرلے۔
(42)یَا حَسِیْبُجو ہر روز70 بار پڑھے گا  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ   ہر آفت سے محفوظ رہے گا۔
(43) یَاجَلِیْلُ10 بارپڑھ کرجو اپنے مال واسباب اوررقم وغیرہ پردم کردے،   اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ  چوری سے محفوظ رہے گا۔
(44)یَا کَرِیْمُاگر اپنے بستر میں اس کو پڑھتے پڑھتے سو جائے توفرشتے اس کے لئے دعا کریں گے۔  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ 
(45)یَا رَقِیْبُجو کوئی پھوڑے پُھنسی پر3 بار پڑھ کر پھونک دے گا،    اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ شفا حاصل ہوگی۔
(46)یَا مُجِیْبُجو کوئی 3 بار پڑھ کر دم کرے گا  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ  دردِ سر دُور ہو گا ۔
(47)یَا وَاسِعُجس کو بچھو کاٹ لے وہ 70 بار پڑھ کر دم کرے  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ   زہر اثر نہ کرے گا۔
(48)یَاحَکِیْمُ80بارجوروزانہ پانچوں نمازوں کے بعدپڑھ لیاکرے،  
  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ کسی کامحتاج نہ ہو۔
(49)یَا وَدُوْد اس اسم کو 1000 بارکھانے پر پڑھ کر جس جانب سے
 نامُوَافقت ہو اسے کھلادیں ،  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ  دُشمنی ختم ہوجائے گی۔
(50)یَا مَجِیْدُجو گرمیوں میں اسے پڑھے گا   اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ پیاس سے مامون رہے گا۔
(51)یَا بَاعِثُجو کوئی 7بار پڑھ کر اپنے اوپر پھونکے اور حاکم کے روبرو جائے   اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ حاکم مہربان ہو۔
(52) یَاشَھِیْدُ21بارصبح (طلوعِ آفتاب سے پہلے پہلے )نافرمان بچے یا بچی کی پیشانی پرہاتھ رکھ کرآسمان کی طرف منہ کرکے جوپڑھے   اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ اُس کا وہ بچہ یابچی نیک بنے۔
(53)یَا حَقُّاگر قیدی آدھی رات کو ننگے سر 108بار پڑھے گا،   اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ  قید سے رہائی پائے گا۔
(54)  یَاوَکِیْلُ7 بارجوروزانہ عصرکے وقت پڑھ لیاکرے   اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ  آفت سے پناہ پائے ۔
(55)یَا قَوِیُّاگر جمعہ کی دوسری ساعت میں بہت پڑھے گا    اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ نسیان (یعنی بھُولنے کا مرض)جاتا رہے گا۔
(56) یَامَتِیْنُجس بچے کادودھ چھڑادیاگیاہو اسے کاغذپرلکھ کرپلا دیں ، تسکین ہوگی اورماں کادودھ کم ہوتواسی اسمِ پاک کولکھ کرپلادیں دودھ زیادہ ہوگا۔
(57)یَا وَلِیُّجو کوئی اس اسم کو بہت پڑھے گا    اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ   اس کی زوجہ اس کی فرماں بردار ہوجائے گی ۔
(58) یَاحَمِیْدُ90بارجس کی گندی باتوں کی عادت نہ جاتی ہووہ پڑھ کر کسی خالی پیالے یاگلاس میں دم کردے ۔حسبِ ضرورت اُسی میں پانی پیاکرے   اِنْ شَآءَ اللّٰہ   عَزَّ وَجَلَّ    فحش گوئی کی عادت نکل جائے گی۔ (ایک بارکا دم کیا ہواگلاس برسوں تک چلا سکتے ہیں )
(59) یَامُحْیِی 7 بارپڑھ کراپنے اوپردم کرلیجئے ، گیس ہویاپیٹ یا کسی بھی جگہ دردہویاکسی عضوکے ضائع ہوجانے کاخوف ہو،  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ فائدہ ہوگا۔ (مدت علاج  :   تاحصولِ شفا، روزانہ کم ازکم ایک بار)
(60)یَامُحْیِیْ، یَامُمِیْتُ7 بارروزانہ پڑھ کراپنے اوپردم کرلیاکیجئے  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ جادُواثرنہیں کرے گا ۔
(61)یَا حَیُّجو کوئی بیمار ہو اس اسم کو 1000 بار پڑھے ،  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ   صحت پائے گا۔
(62)یَاقَیُّوْمُ صبح کے وقت جو کوئی اس کو کثرت سے پڑھے گا  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ  اس کا تصرف دلوں میں ظاہر ہو گا، یعنی لوگ اس کو دوست رکھیں گے۔
(63) یَاوَاجِدُجوکوئی کھاناکھاتے وقت ہرنوالہ پرپڑھاکریگا  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ    وہ کھانااُس کے پیٹ میں نورہوگااوربیماری دورہوگی۔
(64) یَامَاجِدُ 10 بارپڑھ کرشربت وغیرہ پردم کرکے جوپی لیاکرے  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ بیمار نہ ہوگا۔
(65) یَاوَاحِدُ1001 بار، جس کواکیلے میں ڈرلگتاہو، تنہائی میں پڑھ لے   اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ   اُس کے دل سے خوف جاتارہے گا۔
(66)یَا اَحَدُجو کوئی اس اسم کو9 مرتبہ پڑھ کر حاکم کے آگے جائے ،  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّعزت اور سرفرازی پائے گا۔جوتنہا اسے ہزار بار پڑھے گانیک بن جائے گا ۔   اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ 
(67)یَا صَمَدُجو اسے 1000 بار پڑھے گا  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ دشمن پر فتح پائے گا۔
(68) یَاقَادِرُجووضوکے دوران ہرعضودھوتے ہوئے پڑھنے کامعمول بنا لے   اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ   دشمن اس کواغوانہیں کرسکے گا۔
 یَاقَادِرُ41بارمشکل آپڑے توپڑھ لیجئے  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ  آسانی ہوجائیگی۔
(69) یَامُقْتَدِرُ20بارجوروزانہ پڑھ لیاکرے گا  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ   رحمتوں کے سائے میں رہے گا۔
 یَامُقْتَدِرُ20 بارجونیندسے بیدارہوکرپڑھ لیاکرے گااُس کے ہر کام میں مددِالٰہی شامل رہے گی۔
(70)یَا مُقَدِّمُجو جنگ یا کسی خوف کی جگہ پر بے چینی کی حالت میں ہو تو وہ اس اسمِ مبارک کی کثرت کرے ۔
(71)یَامُؤَخِّرُ100 بار ہرروز پڑھنے والے کے  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ سب کام پورے ہوں گے ۔  
(72) یَااَوَّلُ100بارروزانہ پڑھ لیاکرے گا  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ اُس کی زوجہ اُس سے محبت کریگی۔
(73) یَا آخِرُجو کسی جگہ جائے اور اِس اسم پاک کو پڑھ لے  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ  وہاں عزّت وتوقیر پائے گا ۔
(74) یَاظَاہِرُ گھرکی دیوارپرلکھ لیجئے  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ دیوارسلامت رہے گی ۔
(75) یَا بَاطِنُجو کسی کو اَمانت سونپے یا زمین میں دفن کرے تواَلْبَاطِنُ لکھ کر اس شے کے ساتھ رکھ دے،  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ کوئی اس میں خیانت نہ کر سکے گا۔
(76) یَا وَالِیجو کوئی کورے پیالے پر لکھ کر اس میں پانی بھر کر گھر کے درودیوار پر ڈالے تو  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ وہ گھر آفتوں سے محفوظ رہے گا۔
(77) یَا مُتَعَالِیمشکل ترین کاموں کے لئے اس کی کثرت بے حد مُفید ہے ۔
(78) یَا بَرُّجو شخص 7 مرتبہ پڑھ کر بچے پر دم کر کے  اللہ      تَعَالٰی  کی سپردگی میں
 دیدے بالغ ہونے تک  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّوہ بچہ بلاؤں سے محفوظ رہے گا۔
(79)یَا تَوَّابُجو کوئی چاشت کی نماز کے بعد360 بار اس کو پڑھے گا اللّٰہ   تَعَالٰی  اس کو توبۃُ النصوح  نصیب فرمائے گا۔  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ 
(80)یَامُنْتَقِمُ، یَاعَفُوُّ دُشمن کو دوست بنانے کے لئے تین جمعہ تک اس کو کثرت سے پڑھئے۔
(81)یَا عَفُوُّجس کے گناہ بہت ہوں وہ اس اسمِ پاک کی کثرت کرے اللّٰہ   تَعَالٰی  اپنے فضل سے اس کے تمام گناہ بخش دے گا۔
(82) یَارَءُ وْفُ10 بارجوکسی مظلوم کاکسی ظالم سے پیچھاچھڑاناچاہے، پڑھے پھراُس ظالم سے بات کرے  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ  وہ ظالم اُس کی سفارش قبول کر لے گا۔
(83)  یَا مَالِکَ الْمُلْکِجو اِسکی کثرت کرے گا   اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ خوشحال ہو گا۔
(84)  یَا ذَاالْجَلَالِ وَالْاِکْرَام اس کی کثرت سے خوشحالی نصیب ہوگی ۔اس کے ساتھ دُعا کرنے سے دُعا مقبول ہوگی ۔  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ
Asma-e-Husna Aur Unke Fazail 99 اسماء حُسنٰی اور ان کے فضائل
Asma-e-Husna Aur Unke Fazail 99 اسماء حُسنٰی اور ان کے فضائل

 (85) یَا مُقْسِطُشیطانی وسوسوں سے بچنے کے لئے 100مرتبہ پڑھنا بَہُت مُفید ہے ۔  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ 
(86)یَا جَامِعُجس کے عزیز واقارِب جُدا ہوگئے ہوں ، چاشت کے وقت غسل کر کے آسمان کی طرف منہ کر کے 10 بار اس اسم کوپڑھے اور ہر بار میں ایک انگلی بند کرتا جائے پھر اپنے منہ پر ہاتھ پھیر ے اِنْ شَاء اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ      تھوڑے عرصہ میں سب جمع ہو جائیں گے۔
(87)  یَاغَنِیُّّریڑھ کی ہڈی ، گھٹنوں ، جوڑوں یاجسم میں کہیں بھی دردہو، چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے پڑھتے رہئے   اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ دردجاتارہے گا۔
(88) یَامُغْنِیْایک بارپڑھ کرہاتھوں پردم کرکے دردکی جگہ پرملنے سے    اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ سکون ملیگا۔
(89) یَامَانِعُ، یَامُعْطِیْ 20باربیوی ناراض ہو تو شوہر اور اگر شوہر ناراض ہوتوبیوی سونے سے قبل بچھونے پربیٹھ کرپڑھے   اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ صلح ہوجائے گی۔  (مدت  :    تاحصولِ مراد)
(90)یَاضَآرُّ، یَانَافِعُ  جسے کوئی منصب ملے اور وہ اُس پر قائم رہنا چاہے تو وہ ہر شب ِجمعہ اور ایام بِیْض (یعنی ہر اسلامی ماہ کی 13، 14، 15 تاریخ)میں 100 بار پڑھے۔
(91) یَانَافِعُ  20بارجوکسی کام کوشروع کرنے سے قبل پڑھ لے  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ  وہ کام اُس کی مرضی کے مطابق پوراہوگا۔
(92)      یَا نُوْرُجوسات مرتبہ سورۂ نور اور 1001بار یا نُور پڑھے   اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ  اس کا دل روشن ہو جائے گا۔
(93)       یَا ھَادِیجو کوئی آسمان کی طرف منہ کر کے ہاتھ اٹھا کر اس اسم کوکثرت سے پڑھے اور وہ ہاتھ اپنے منہ اور آنکھوں پر مَل لے  اِنْ شَآءَ اللّٰہ   عَزَّ وَجَلَّ     اہل معرفت کا مرتبہ پائے گا۔
(94)       یَا بَدِیْعُجس کو کوئی سخت مہم درپیش ہو70,000 بار پڑھے ۔  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ کامیاب ہوگا ۔
(95)یَا بَاقِیْجو سورج نکلنے سے پہلے100 بار روز پڑھے گا  اِنْ شَآءَ اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ      دُکھ سے محفوظ رہے گا۔
(96)        یَا وَارِثُجو اس کا وِرد کرے گا  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ اس کی عمر دراز ہو گی۔
(97)یَارَشِیْدُجوشخص کسی کام کی تدبیر نہ جانتا ہو وہ مغرب اور عشاء کے درمیان 1000 بار پڑھے  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عزَّ وَجَلَّ صحیح تدبیر اس کے دل میں آجائے گی۔
(98)یَا صَبُوْرُجس کو درد یا رنج یا مصیبت پیش آئے 33 بار پڑھے،   اِنْ شَآءَ اللّٰہ   عَزَّ وَجَلَّ   سُکون حاصل ہو گا۔
(99)    یَامُؤَخِّرُجو اس نام کو کسی نماز کے بعد100 بار پڑھے گا اِنْ شَآءَ اللّٰہ   عَزَّ وَجَلَّ    اس کا دل اللّٰہ   تَعَالٰی  کی محبت اور اس کی یاد میں رہے ۔

Asma-e-Husna Aur Unke Fazail 99 اسماء حُسنٰی اور ان کے فضائل
Asma-e-Husna Aur Unke Fazail 99 اسماء حُسنٰی اور ان کے فضائل













Post a Comment

0 Comments