Dard-e-Sar Ke 7 Madani Iaaj

’’مکّہ شریف‘‘ کے سات حُرُوف کی نِسبت سے دردِ سرکے 7 مدنی علاج

 (1) (ترجَمَۂ کنزالایمان  :   نہ انہیں دردِسر ہو نہ ہوش میں فَرق آئے۔ پ ۲۷ الواقِعہ ۱۹) یہ آیتِ کریمہ تین بار  (اوّل آخِرایک بار دُرُود شریف) پڑھ کر دردِ سر والے پر دم کر دیجئے ۔  اِنْ شَآءَ  اللّٰہ     عَزَّ وَجَلَّ   فائِدہ ہو جائیگا۔
 (2) سورۃُ النّاس سات بار ( اوّل آخِرایک بار دُرُود شریف) پڑھ کر سر پر دم
 کیجئے ، اور پوچھئے، اگرابھی دَرْد باقی ہو تو دوسری بار بھی اِسی طرح دم کیجئے ۔ اگر اب بھی دَرْد ہو تو تیسری بار بھی اِسی طرح دم کیجئے۔پورے سر کا دَرْد ہو یا آدھے سرکا کیسا ہی شدید دَرْد ہو تین بار میں  اِنْ شَآءَ  اللّٰہ     عَزَّ وَجَلَّ   جاتا رہے گا۔ 
 (3)پورے سر کا دَرْد ہویا شَقِیقہ(یعنی آدھے سر کا دَرد)بعد نمازِ عَصْرْ سورۃُالتَّکاثُرایک بار ( اوّل آخِرایک بار دُرُود شریف)پڑھ کر دم کیجئے   اِنْ شَآءَ  اللّٰہ     عَزَّ وَجَلَّ    دَرْد میں اِفاقہ ہوگا۔
 (4)زَبان پر ایک چٹکی نمک رکھ کر ۱۲ مِنَٹ کے بعد ایک گلاس پانی پی لیں سر میں کیسا ہی دَرْد ہو   اِنْ شَآءَ  اللّٰہ    عَزَّ وَجَلَّ   اِفاقہ ہو جائیگا۔(ہائی بلڈ پریشر کے مریض یہ علاج نہ کریں کہ ان کیلئے نمک کا استِعمال نقصان دِہ ہو تا ہے)
 (5)ایک کپ پانی میں ایک چَمَّچ    ہَلدی ڈال کر جوش دیکر پینے یا بھاپ لینے سے  اِنْ شَآءَ  اللّٰہ    عَزَّ وَجَلَّ    سر کا دَرْد  دُور ہو جائیگا۔
( سالَن وغیرہ میں ہَلدی ضَرور استِعمال کیجئے، روزانہ چٹکی بھر(یعنی تقریبا ایک گرام)   ہَلدی کھانے والا اِنْ شَآءَ  اللّٰہ    عَزَّ وَجَلَّ    کینسر سے محفوظ رہے گا) 
 (6)دیسی گھی میں تلی ہوئی ، گَرْما گرم تازہ جلیبیاں  طُلوعِ آفتا ب سے قبل کھانے سے  اِنْ شَآءَ  اللّٰہ     عَزَّ وَجَلَّ   درد ِسر میں آرام آ جائے گا۔ 
 (7) کبھی اِتِّفاقیہ دردِ سَر ہو جائے تو کھانا کھانے کے بعد ڈسپرین 
(DISPIRIN) کی دو ٹِکیہ پانی میں گھول کر پی لیجئے  اِنْ شَآءَ  اللّٰہ     عَزَّ وَجَلَّ   ٹھیک ہو جائے گا۔(ہر طرح کے دَرْد کی ٹکیہ کھانا کھانے کے بعد ہی استِعمال کی جائے کہ خالی پیٹ نقصان دہ ہے)
مَدَنی مشورہ  :   اگر دواؤں سے دردِ  سر ٹھیک نہ ہوتا ہو تو آنکھیں ٹیسٹ کروا لیجئے اگر نظر کمزور ہو تو عینک پہننے سے  اِنْ شَآءَ  اللّٰہ    عَزَّ وَجَلَّ   دردِ سر ٹھیک ہو جائے گا۔ پھر بھی ٹھیک نہ ہو تو دِماغ کے خُصوصی ڈاکٹر (NEUROLOGIST) سے رُجوع کرنا ضَروری ہے۔ اس میں کوتاہی بعض اوقات سخت نقصان دہِ ثابِت ہوتی ہے۔


Dard-e-Sar Ke 7 Madani Iaaj
Dard-e-Sar Ke 7 Madani Iaaj


Post a Comment

0 Comments