Bekhawabi Ke 5 Ilaj بے خوابی کے 5 علاج

بے خوابی کے 5 علاج

(1)”نیند“ نہ آتی ہو تو سونے سے قبل:  اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا(۵۶)(پ 22، الاحزاب: 56) پڑھ کر دُرُود شریف پڑھ  لیجئے اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ”نیند“ آجائےگی۔
(2)”نیند“ نہ آتی ہو تو پارہ 30 سُوْرَۃُ النَّبَا کی آیت نمبر9: وَّ جَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًاۙ(۹)بار بار پڑھے اِنْ شَاءَ اللہ  عَزَّوَجَلَّ  جلدی ”نیند“ آجائے گی۔
(3)جس کو ”نیند“ نہ آتی ہو وہ یا تو کچی پیاز چبا کر کھا لے یا اُبلی ہوئی پیاز گرم دودھ میں ڈال کر استعمال کر ے اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ خوب ”نیند“ آئے گی۔(گھریلو علاج، ص 28)

(4)جس کو دَرد وغیرہ کے سبب ”نیند“ نہ آتی ہو تو اُس کے پاس لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کثرت سے پڑھنے سے اُس کو اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ”نیند“ آجائے گی نیز اللہ ربُّ العِزّت عَزَّ وَجَلَّ کی رَحمت سے مریض جلد صحّت یاب بھی ہو جائے گا۔(مریض کو پڑھنے کی آواز نہ جائے اِس کی احتیاط کیجئے)
(5)اگر ”نیند“ نہ آتی ہو تو لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ 11 بار پڑھ کر اپنے اُوپر دم کر دیجئے، اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ”نیند“ آ جائے گی۔ (بیمار عابد، ص 26)

Post a Comment

0 Comments