گم شدہ چیز، رشتہ میں رکاوٹ اور بچوں کا اغوا
رُوحانی علاج (یعنی اَوراد ووَظائف اور تعویذات ) کا ثبوت مختلف احادیثِ کریمہ میں موجود ہے ، مثلاًمسند احمد میں ہے:حضرت سیدنا عمرو بن شعیب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ اپنے والدمحترم سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہمیں ایسے کلمات سکھایا کرتے تھے جنہیں ہم گھبراہٹ و پریشانی میں سوتے وقت پڑھتے تھے (وہ کلمات یہ ہیں ): بِسْمِ اللہِ اَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللہ التَّامَّۃِ مِنْ غَضَبِهٖ وَعِقَابِهٖ وَشَرِّ عِبَادِهٖ وَمِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ وَاَنْ يَحْضُرُوْنِ(ترجمہ : اللہ کے نام سے شروع کر کے میں اللہ کے کامل کلمسات کے ذریعے اس کی ناراضی ، اس کی سزا ، اس کے بندوں کے شر اور شیاطین کے وسوسوں نیزشیاطین کے قریب آنے سے پناہ طلب کرتا ہوں ۔)
چنانچہ حضرت سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ اپنے بچوں کو یہ دعا سکھایا کرتے تھے کہ وہ اسے سوتے وقت پڑھا کریں ، جو بچے زیادہ چھوٹے ہونے کی وجہ سے یہ کلمات یاد نہیں کرسکتے تھے تو وہ یہ کلمات لکھ کر اُن کے گلے میں لٹکادیا کرتے تھے ۔ (المسند للامام احمد بن حنبل ، مسند عبد اللہ بن عمرو بن العاص ، ۲/۶۰۰، حدیث : ۶۷۰۸)
گمشدہ چیز ملنے کے لیے وظیفہ:
(1)کوئی چیز اگر اِدھر اُدھر رہ گئی ہو تو اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رٰجِعُوْن پڑھ کر تلاش کی جائے اِنْ شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ مل جائے گی ورنہ غیب سے کوئی عمدہ چیز عطا ہو گی۔
(2)سورۂ والضحی سات بار پڑھے اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ گُما ہوا آدَمی یا چیز مل جائے گی۔(پردے کے بارے میں سوال جواب،ص127)
شادی کی رکاوٹ کے 2 روحانی علاج:
(1)جن لڑکیوں کی شادی نہ ہوتی ہو یا منگنی ہو کر ٹوٹ جاتی ہو وہ نمازِ فجر کے بعد”یَا ذَالْجَلَالِ وَالْاِکْرَام“ 312 بار پڑھ کر اپنے لئے نیک رشتہ ملنے کی دعا کریں، اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ جلدشادی ہو اورشوہر بھی نیک ملے۔
(2) یَاحَیُّ یَا قَیُّوْمُ 143بار لکھ کرتعویذ بنا کر کنوارا اپنے بازو میں باندھے یا گلے میں پہن لے اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اُس کی جلد شادی ہو جائے گی اور گھر بھی اچھا چلے گا۔(مینڈک سوار بچھو، ص24)
بچوں کو اغوا سے بچانے کا وظیفہ:
اوّل وآخر ایک ایک بار درود شریف پڑھ کر تین تین بار پڑھئے: بِسْمِ اللہِ عَلٰی دِیْنِیْ بِسْمِ اللہِ عَلٰی نَفْسِیْ وَوُلْدِیْ وَاَھْلِیْ وَمَالِیْترجمہ:اللہ تعالٰی کے نام کی برکت سے میرے دین ،جان، اولاداور اہل ومال کی حفاظت ہو۔ (شجرہ عطاریہ، ص15)یَا قَادِرُقادر جو(چھوٹا ہو یا بڑا)وضو کے دوران ہر عضو کو دھوتے وقت پڑھنے کا معمول بنالے ، اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ دشمن اس کو اغوا نہیں کرسکے گا۔(رُوحانی علاج،ص9)اسی طرح اپنے قریبی تعویذاتِ عطاریہ کے بستے سے امیرِ اہلسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکا بچوں کے اغوا سےحفاظت کا خصوصی تعویذبھی لیا جاسکتاہے ۔
0 Comments