BadHazmi Ke 2 Madani Ilaaj

بد ہَضمی کے دو مَدَنی علاج

(1) جس شخص کو بد ہضمی کی شکایت ہو اور وہ اِ س آیتِ کریمہ کو پڑھ کر اپنے ہاتھ پر دم کرکے اُسے اپنے پیٹ پر پھیرے اور کھانے وغیرہ پر دم کرکے کھانا کھایا کرے  اِنْ شَآءَ اللّٰہ   عَزَّ وَجَلَّ    بد ہضمی کی شکایت دُور ہوجائے گی ۔اللّٰہ تبارَکَ وَ تَعالٰی پارہ ۲۹ سورۃُ المرسلٰت کی۴۳اور۴۴ ویں آیتِ مُبارَکہ میں ارشاد فرماتا ہے  :   ۔ٰ 
كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓــٴًـۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ(۴۳) اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ(۴۴) 
ترجَمۂ کنزُالایمان  :   ۔ کھا ؤ او ر پیؤ رَچتا ہوا اپنے اَعما ل کا صِلہ بے شک نیکوں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں ۔
(2)امام کمالُ الدِّین دَمَیرِی       رَضِیَ  اللہ   تَعَالٰی عَنْہُ   بعض عُلَمائے کِرام سے نقْل فرماتے ہیں ، جس
 نے کھانا زِیادہ کھا لیا اور بدہضمی کا خوف ہو وہ اپنے پیٹ پر ہاتھ پھیرتا ہوا تین مرتبہ یہ کہے  :   
اَللَّیْلَۃُ لَیْلَۃُ عِیْدِی یَاکَرِشِیْ وَرَضِیَ اللّٰہُ عَنْ سَیّدِی اَبِیْ عَبْدِ اللّٰہِ الْقَرَشِی۔
تر جمہ                :               اے میرے مِعدے آجکی رات میری عید کی رات ہے اور اللّٰہ (  عَزَّ وَجَلَّ   )راضی ہو ہمارے سردار حضرتِ ابو عبد اللہ    قرشی سے۔
      اور اگر دِن کا وَقْت ہو تواَللَّیْلَۃُ لَیْلَۃُ عِیْدِیکی جگہ اَلْیَوْمُ یَوْمُ عِیْدِی کہے ۔        (حَیَاۃُ الْحَیوَانِ الْکُبْریٰ ج۱ ص۴۶۰ )
BadHazmi Ke 2 Madani Ilaaj
BadHazmi Ke 2 Madani Ilaaj

Post a Comment

1 Comments

  1. The cubs mlb draft【VIP】fruity slot - Casinooland 우리카지노 마틴 우리카지노 마틴 코인카지노 코인카지노 우리카지노 마틴 우리카지노 마틴 367edicts meaning in urdu - stillcasino.com

    ReplyDelete