Aadhe Sar Ke Dard Ke 6 Ilaaj

’’اجمیری‘‘ کے چھ حُرُوف کی نسبت سے آدھے سر کے درد کے 6 علاج

 (1)اگر کسی کو آدھے سر کا دَرْد ہو تو ایک بار سورۃُ الْاِخلاص (اوّل آخِر ایک بار دُرُود شریف)  پڑھ کر دم کیجئے، حسبِ ضَرورت تین بار، سات بار یا گیارہ بار اِسی طرح دم کیجئے۔ گیارہ کا عد د پورا ہونے سے قَبل ہی  اِنْ شَآءَ  اللّٰہ    عَزَّ وَجَلَّ    آدھے سر کا دَرْد ٹھیک ہو جائیگا۔ 
 (2) جب  دَرْد ہو رہا ہواُس وقت سُونٹھ( یعنی سوکھی ہوئی ادرک جو کہ پَنْساری یعنی دیسی دواء والوں سے مل سکتی ہے) کو تھوڑے سے پانی میں گِھس کر سُونٹھ کا گِھسا ہوا حصّہ
 پیشانی پر ملنے سے  اِنْ شَآءَ  اللّٰہ    عَزَّ وَجَلَّ    آدھے سر کا دَرْد  جاتا رہے گا۔ خشک  دَھنیا کے تھوڑے دانے اور تھوڑی سی کِشمِشمٹکے کے ٹھنڈ ے  یا سادہ پانی میں چندگھنٹے بھگو کر پینے سے  اِنْ شَآءَ اللّٰہ   عَزَّ وَجَلَّ    فائدہ ہو گا۔ 
 (3) گَرْم دودھ میں دیسی گھی ملا کر پینے سے بھی فائدہ ہو تا ہے۔
 (4)  ناریل کا پانی پینے سے آدھا سیسی( یعنی آدھے سر کادَرْد)اور پورے سر کے دَرْد میں کمی آتی ہے۔ 
 (5)نیم گرم پانی کے بڑے برتن میں نمک ڈال کر دونوں پاؤں ۱۲ مِنَٹ کیلئے اُس میں ڈالے رہیں  اِنْ شَآءَ  اللّٰہ    عَزَّ وَجَلَّ   فائِدہ ہو جائیگا۔( ضَرورتاً وَقْت میں کمی بَیشی کر لیجئے)
Aadhe Sar Ke Dard Ke 6 Ilaaj
Aadhe Sar Ke Dard Ke 6 Ilaaj

Post a Comment

0 Comments