سانپ ، بچھو ، کنکھجورا اور چیونٹیوں سے نَجات کے طریقے Sanp Bichcho Khankhajura Aur Chiyontiyon Se Najat Ke Tareeqe

سانپ ، بچھو ، کنکھجورا اور چیونٹیوں سے نَجات کے طریقے

سانپ  :   ایک پاؤ نوشادر کو پانچ سیر پانی میں گھول کر گھر کے تمام بلوں سوراخوں اور کونوں میں چھڑک دیں اگر گھر میں سانپ ہوگا تو بھاگ جائے گااور کبھی کبھی یہ پانی چھڑکتے رہیں تو اس مکان میں سانپ نہیں آئے گا۔اِنْ شَآءَ اللہ    عَزَّ وَجَلَّ   
دوسری ترکیب یہ ہے کہ گھر کے بلوں اور دوسرے سب سوراخوں میں رائی ڈال دیں  اِنْ شَآءَ اللہ    عَزَّ وَجَلَّ   سانپ فورًا مر جائے گا اوراگراپنے آس پاس رائی ڈال کر سوئیں تو اِنْ شَآءَ اللہ    عَزَّ وَجَلَّ    سانپ قریب نہیں آسکتا۔
بچھو  :    مُولی کا عَرَق اگر بچھو کے اوپر ڈال دیا جائے تو اِنْ شَاء اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ   بچھو مرجائے گا اور اگر بچھو کے سوراخ میں مولی کے چند ٹکڑے ڈال دیئے جائیں تو بچھو سوراخ سے باہر نہیں نکل سکے گا بلکہ سوراخ کے اندر ہی اِنْ شَاء اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ   ہلاک ہو جائے گا۔
دوسری ترکیب یہ ہے کہ چِرچِٹّا گھاس کی جَڑاگر  بِچھونے پر رکھ دی جائے تو بچھّو بستر پر نہیں چڑھ سکے گا۔اگر بچھو ڈنک مار دے تو بہروزہ کا تیل لگائیں یا چِرچِٹّاکی جڑ گھِسکر لگائیں  اِنْ شَآءَ اللہ    عَزَّ وَجَلَّ    زہر اتر جائے گا۔
کنکھجورا  :   اگر کسی کے بدن میں چمٹ جائے یا کان میں گھس جائے تو شکر اس کے اوپر ڈالیں فوراً ہی اس کے پاؤں کھال میں سے باہر نکل جائیں گے اور اگر


 پیاز کا عرق کنکھجورا کے اوپر ڈال دیں تو وہ جگہ بھی چھوڑ دے گا اور پھر فوراً ہی مر جائے گا اور اگر اس کے پاؤں چبھنے سے زخم ہو گیا ہے تو پیاز توے پر بھُلبھُلا کر اس کے زخم پر باندھنا اِکسیر ہے۔
پِسّو( ایک پَر دار زہر یلا کیڑا جس کے کاٹنے سے کھجلی ہوتی ہے)  :   اندرائن کے پھل یااِس کی جڑ پانی میں بھگو کر تمام گھر میں پانی چھڑک دیجئے اِنْ شَاء اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ   اس مکان سے پِسُّو بھاگ جائیں گے۔
چیونٹیاں  :   ہینگ(ایک درخت کا بدبودار گوند جوپنساری سے مل سکتا ہے) سے بھاگ جاتی ہیں ۔
کپڑوں اور کتابوں کا کیڑا  :   اَفْسَنْطِین(نامی دوا) یا پودینہ یا لیموں کے چھلکے یا نیم کے پتے یا کافور کپڑوں اور کتابوں میں رکھ دیں تو اِنْ شَآءَ اللہ    عَزَّ وَجَلَّ   کپڑے اور کتابیں کیڑوں کے کھانے سے محفوظ رہیں گی۔            (جنّتی زیور، ص۵۶۷)
سانپ ، بچھو ، کنکھجورا اور چیونٹیوں سے نَجات کے طریقے Sanp Bichcho Khankhajura Aur Chiyontiyon Se Najat Ke Tareeqe
سانپ ، بچھو ، کنکھجورا اور چیونٹیوں سے نَجات کے طریقے Sanp Bichcho Khankhajura Aur Chiyontiyon Se Najat Ke Tareeqe

Post a Comment

0 Comments