۱۶ گھریلو علاج اور کار آمد مدنی پھول 16 Gharelu Ilaj Aur Kaar Aaamd Mandi Phool

’’مُحتاط آدمی سدا سُکِّھی‘‘کے سولہ حروف کی نسبت سے ۱۶ گھریلو علاج اور کار آمد مدنی پھول

(1)پلنگ کی پائنتی کی جانب اجوائن(ایک دیسی دوا) کی پوٹلیاں باندھنے سے اِنْ شَاء اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ     اس پلنگ کے کھٹمل بھاگ جائیں گے۔
(2)اگر مچھر دانی مُیَسَّر نہ ہو اور گرمیوں کے موسِم میں مچھّر زیادہ تنگ کریں تو بستر پر جابجا تُلسی (نامی پودے)کے پتے پھیلادیجئے  اِنْ شَاء اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ      مچھر بھاگ جائیں گے۔
(3)لکڑی میں کیل ٹھوکتے ہوئے لکڑی کے پھٹنے کا خطرہ ہو تو اس کیل کو پہلے صابون میں ٹھوکنے کے بعد لکڑی میں ٹھوکنا چاہیے اِنْ شَاء اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ      اس طرح لکڑی نہیں پھٹے گی۔
(4)کاغذی لیموں (پتلے چھلکے والا لیموں )کا رس اگر دن میں چند بار پی لیں تو اِنْ شَآءَ اللہ    عَزَّ وَجَلَّ      ملیریا کا حملہ نہیں ہوگا۔

(5)لُو سے بچنے کے لیے تیز دھوپ میں سفر کرتے وقت جیب میں ایک پیاز رکھ لینا چاہیئے۔
(6) ہَیضہ (نامی خطرناک بیماری)کے حملہ سے بچنے کے لیے سِرکہ، لیموں اور پیاز کا بکثرت استعمال کرنا چاہیئے۔
(7)سبزیوں کو جلد گلانے اور آٹے میں خمیر جلد آنے کے لیے خربوزہ کے چھلکوں کو خوب سکھائیں اور اس کو باریک پیس کر سفوف(یعنی پاؤڈر) تیار کرلیں پھر اسی سفوف کو سبزیوں میں جلد گلانے کے لیے ڈالیں اور آٹے میں خمیر جلد آنے کے لیے تھوڑا سفوف آٹے میں ڈال دیا کریں ۔
(8)روغن زیتون (OLIVE OIL)دانتوں پر ملنے سے مَسُوڑھے اور ہلتے ہوئے دانت مضبوط ہو جاتے ہیں ۔
(9)ہچکی آرہی ہو تو لونگ کھا لینے سے بند ہو جاتی ہے۔
(10)سر میں جوئیں پڑ جائیں تو ستِ پودینہ(یعنی پودینہ کا عرق) صابون کے پانی میں حل کر کے سر میں ڈالیں اور سر کو خوب دھوئیں دو تین مرتبہ ایسا کر لینے سے اِنْ شَآءَ اللہ    عَزَّ وَجَلَّ   سب جوئیں مر جائیں گی۔
(11)لیموں کی پھانک(ٹکڑا) چہرہ پر کچھ دنوں ملنے اور پھر صابون سے دھولینے سے چہرہ کے کیل مَہَاسے دُور ہو جاتے ہیں ۔


(12)پیدل چلنے کی وجہ سے اگر پاؤں میں تھکن زیادہ معلوم ہو تو نمک ملے ہوئے گرم پانی میں کچھ دیر پاؤں رکھ دینے سے تھکاوٹ دور ہو جاتی ہے۔
(13)لیموں کو اگر بھوبل (یعنی گرم ریت)میں گرم کر کے یاگرما گرم پتیلے کے اندر چاولوں کے اوپر کچھ دیر رکھنے کے بعد نچوڑیں تو اِنْ شَاء اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ   عرق آسانی کے ساتھ زیادہ نکلے گا۔
(14)آگ سے جل جائیں تو بدن کے جلے ہوئے مقام پر فوراً روشنائی لگائیں یا چونا کا پانی ڈالیں یا برودھ(برگد کے درخت ) کا تیل لگائیں یا شکر سفید پانی میں گھول کر لگائیں ۔
(15)سانپ یا کوئی زہریلا جانور کاٹ لے تو کاٹنے کی جگہ سے ذرا اوپر فوراً کسی مضبوط دھاگے سے کس کر باندھ دیجئے اور مریض کو سونے مت دیجئے ۔یہ فوری ترکیب کر کے پھر ڈاکٹر سے رجوع کیجئے۔
(16)اگر کوئی سنکھیا (نامی خطرناک زہر)یا افیون یا دَھتُورا (ایک پودا جس کا بیج نشہ آور ہوتا ہے )کھا لے تو فوراً سویا(ایک خوشبو دارساگ کانام )کا بیج دوتولہ آدھ سیر پانی میں پکا کر اس میں پاؤ بھر گھی ایک تولہ نمک ملا کر نیم گرم پلائیں اور قے کرائیں جب خوب قے ہوجائے تو دودھ پلائیں اور اگر دودھ سے بھی قے ہوجائے تو بہت اچھا ہے اور مریض کو سونے نہ دیں  اِنْ شَآءَ اللہ    عَزَّ وَجَلَّ    مریض صحت یاب ہوجائے گا۔(جنّتی زیور  ص۵۶۵)


۱۶ گھریلو علاج اور کار آمد مدنی پھول      16 Gharelu Ilaj Aur Kaar Aaamd Mandi Phool
۱۶ گھریلو علاج اور کار آمد مدنی پھول      16 Gharelu Ilaj Aur Kaar Aaamd Mandi Phool 

Post a Comment

0 Comments