اَدُ ھورا کام


اَدُ ھورا کام

          سرکار    مکَّۂ مکرَّمہ، سردارِمدینۂ منوَّرہ  صَلَّی  اللہ   تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا  : ’’جوبھی اَھَمّکام  بِسْمِ  اللہ   الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم  ط    کے ساتھ شُروع نہیں کیا جاتا وہ اَ دھورارَہ جاتاہے۔‘‘     (الدُّرُّالْمَنْثُور ج۱ ص۲۶)
         میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اپنے نیک اورجائز کاموں میں بَرَکت داخِل
کرنے کیلئے ہمیں پہلے  بِسْمِ  اللہ   الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم  ط   ضَرورپڑھ لینا چاہئے ۔کھانے کِھلانے، پینے پِلانے ، رکھنے اُٹھانے، دھونے پکانے ، پڑھنے پڑھانے، چلنے ( گاڑی وغیرہ) چلانے ، اُٹھنے اٹھانے، بیٹھنے بٹھانے ، بتّی جلانے، پنکھا چلانے، دسترخوان بچھانے بڑھانے، بِچھونا لپیٹنے بچھانے، دکان کھولنے بڑھانے، تالا کھولنے لگانے، تیل ڈالنے عطرلگانے، بیان کرنے نعت شریف سنانے، جوتا پہننے عمامہ سجانے، دروازہ کھولنے بند فرمانے، اَلَغَرَض ہر جائز کام کے شروع میں ( جبکہ کوئی مانِعِ شَرْعی نہ ہو )
  بِسْمِ  اللہ   الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم  ط   پڑھنے کی عادت بنا کر اِس کی بَرَکتیں لُوٹنا عین سَعادت ہے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !             صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

’’بِسْمِ  اللّٰہ   کی بَرَکت‘‘ کے تیرہ حُرُوف کی نِسبت سے ’’  بِسْمِ  اللہ   الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم  ط   ‘‘ کے 13مدنی پھول

(1) حضرت سیِّدُنااحمد بن علی البونی علیہ رحمۃ  اللہ    الغنی  شمس المعارف (مترجم) کے صَفْحَہ 37 پر لکھتے ہیں  :   جو بلاناغہ سات دن تک’’  بِسْمِ  اللہ   الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم  ط   ‘‘786 بار (اول آخر ایک بار درود شریف)پڑھے     اِنْ شَآءَ اللہ     عَزَّ وَجَلَّ    اس کی ہر حاجت پوری ہو ۔ اب وہ حاجت خواہ کسی بھلائی کے پانے کی ہو یا برائی دورہونے کی یاکاروبارچلنے کی ۔(شمس المعارف مترجم، ص۳۷)



(2)جوکسی ظالم کے سامنے’’  بِسْمِ  اللہ   الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم  ط   ‘‘50 بار( اول آخر ایک بار درود شریف) پڑھے اس ظالم کے دل میں پڑھنے والے کی ہیبت پیداہواوراس کے شرسے بچارہے۔ (ایضاً  ص۳۷)
(3) جوشخص طلوع آفتاب کے وقت سورج کی طرف رُخ کرکے  بِسْمِ  اللہ   الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم  ط300  بار اوردُرُودشریف300  بار پڑھے  اللّٰہ     عَزَّ وَجَلَّ    اس کوایسی جگہ سے رزق عطافرمائیگاجہاں اس کاگمان بھی نہ ہوگااور(روزانہ پڑھنے سے) اِنْ شَآءَ اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ    ایک سال کے اندراندرامیروکبیرہوجائے گا۔  (اَیضاً ص۳۷)
(4)کند ذہن اگر’’  بِسْمِ  اللہ   الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم  ط   ‘‘786  بار( اول آخر ایک بار درود شریف) پڑھ کرپانی پر دم کرکے پی لے تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ   عَزَّ وَجَلَّ     اس کاحافظہ مضبوط ہوجائے اور جوبات سنے یادرہے۔   (اَیضاً ص۳۷)
(5)اگرقحط سالی ہو تو’’  بِسْمِ  اللہ   الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم  ط    ‘‘61 بار ( اول آخر ایک بار درود شریف)پڑھیں (پھر دعاء کریں ) اِنْ شَآءَ اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ    بارش ہو گی ۔  (ایضاً  ص۳۷)
(6-7)’’  بِسْمِ  اللہ   الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم  ط   ‘‘کاغذپر35 بار( اول آخر ایک بار درود شریف )  لکھ کرگھرمیں لٹکادیں  اِنْ شَآءَ اللّٰہ   عَزَّ وَجَلَّ     شیطان کاگزرنہ ہواورخوب برکت ہو۔ اگردکان میں لٹکائیں تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ   عَزَّ وَجَلَّ    کاروبارخوب چمکے۔     (اَیضاً ص۳۸)
(8)یکم مُحَرَّمُ الْحَرَام کو’’  بِسْمِ  اللہ   الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم  ط    ‘‘130 بار لکھ کر (یا لکھوا کر)



جو کوئی اپنے پاس رکھے(یاپلاسٹک کوٹنگ کروا کر کپڑے ، ریگزین یاچمڑے میں سلوا کرپہن لے)  اِنْ شَآءَ اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ     عمر بھر اس کو یا اس کے گھرمیں کسی کوکوئی برائی نہ پہنچے ۔  (ایضاً ص۳۸)
مسئلہ  :   سونے یا چاندی یا کسی بھی دھات کی ڈبیا میں تعویذ پہننا مرد کوجائز نہیں ۔اسی طرح کسی بھی دھات کی زنجیر خواہ اس میں تعویذ ہو یا نہ ہو مردکو پہننا ناجائز و گناہ ہے۔ اسی طرح سونے، چاندی اور اسٹیل وغیرہ کسی بھی دھات کی تختی یا کڑا جس پر کچھ لکھا ہوا ہو یانہ لکھا ہوا ہو اگرچہ اللّٰہ  کا مبارک نام یا کلمہ طیبہ وغیرہ کھدائی کیا ہوا ہو اس کا پہننا مرد کے لیے ناجائز ہے ۔عورت سونے چاندی کی ڈبیا میں تعویذپہن سکتی ہے ۔
(9)جس عورت کے بچے زندہ نہ رہتے ہوں وہ  ’’  بِسْمِ  اللہ   الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم  ط   ‘‘ 61  بارلکھ کر(یالکھواکر)اپنے پاس رکھے(چاہے توموم جامہ یاپلاسٹک کوٹنگ کرکے کپڑے ، ریگزین یاچمڑے میں سی کرگلے میں پہن لے یابازومیں باندھ لے۔) اِنْ شَآءَ اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ     بچے زندہ رہیں گے۔ (ایضاً ص۳۸)
(10)گھر کا دروازہ بند کرتے وقت یاد کرکے ’’  بِسْمِ  اللہ   الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم  ط   ‘‘ پڑھ لیجئے شیطان ( سر کش جنات )گھر میں داخل نہ ہوسکیں گے۔(ماخوذاز صحیح البخاری ج۳ ص۵۹۱ حدیث۵۶۲۳) 
(11) رات کو کھانے پینے کے برتن بسم  اللّٰہ   شریف پڑھ کر ڈھک دیجئے، اگر ڈھکنے کیلئے کوئی چیز نہ ہو تو                              ’’  بِسْمِ  اللہ   الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم  ط     ‘‘کہہ کر برتن کے منہ پر تنکا



وغیرہ رکھ دیجئے۔  (ایضًا)
       مسلم شریف کی ایک روایت میں ہے، سال میں ایک رات ایسی آتی ہے کہ اس میں وبا اترتی ہے جو برتن چھپا ہوا نہیں ہے یا مشک کا منہ بندھا ہوا نہیں ہے اگر وہاں سے وہ وبا گزرتی ہے تو اس میں اتر جاتی ہے۔  (صحیح مسلم  ص۱۱۱۵ حدیث ۲۰۱۴)
(12) سونے سے قبل ’’  بِسْمِ  اللہ   الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم  ط     ‘‘ پڑھ کر تین بار بستر جھاڑ لیجئے ،  اِنْ شَآءَ اللّٰہ   عَزَّ وَجَلَّ      موذیات ( یعنی ایذا دینے والی چیزوں ) سے پناہ حاصل ہو گی۔
(13)کاروبار میں جائزلین دین کے وقت یعنی جب کسی سے لیں تو ’’  بِسْمِ  اللہ   الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم  ط   ‘‘ پڑھیں اور جب کسی کو دیں تو
’’ بِسْمِ  اللہ   الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم  ط    ‘‘کہیں ۔ اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ     خوب برکت ہوگی۔
          یاربِّ مصطَفٰے!  عَزَّ وَجَلَّ    و  صَلَّی  اللہ    تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ     ہمیں ’’  بِسْمِ  اللہ   الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم  ط   ‘‘ کی برکتوں سے مالامال فرمااورہرنیک وجائزکام کی ابتدا میں  ’’  بِسْمِ  اللہ   الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم  ط                       ‘‘پڑھنے کی توفیق عطافرما۔
              اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ   تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                 صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد





Post a Comment

0 Comments