رَبِیْعُ النُّور شریف Rabi-Un-Noor Shareef

رَبِیْعُ النُّور شریف

دُرُود شریف کی فضیلت

جس نے مجھ پر دس مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھا اللّٰہ   تَعَالٰی  اُس پرسو رحمتیں نازل فرماتا ہے۔ (التَّرغِیب وَ التَّرھِیب ج۲ ص۳۲۳)
ماہِ رَبِیْعُ النُّوْر شریف تو کیا آتا ہے ہر طرف موسِمِ بہار آ جاتا ہے۔ میٹھے میٹھے مکی مَدَنی مصطَفٰے  صَلَّی  اللہ   تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے دیوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ جاتی ہے۔ بوڑھا ہو یا جوان ہر حقیقی مسلمان گویا دل کی زَبان سے بول اُٹھتا ہے۔
نِثار تیری چہل پہل پر ہزار عیدیں ربیع الاوّل
سوائے ابلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیا ں منا رہے ہیں
جب کائنات میں کُفر و شرک اور وَ حشت و بَر بَرِیَّت کا گُھپ اندھیرا چھایا ہوا تھا۔ بارہ ربیع النُّورشریف کو مکہ مکرَّمہ میں حضرتِ سیِّدَتُنا آ مِنہ رَضِیَ  اللہ   تَعَالٰی عَنْہَا کے مکانِ رحمت نشان سے ایک ایسا نور چمکا جس نے سارے عالم کو جگمگ جگمگ کر دیا۔ سِسکتی ہوئی انسانیّت کی آنکھ جن کی طرف لگی ہوئی تھی وہ تاجدارِ رِسالت، شہنشاہ نُبُوَّت ، مَخزنِ جُودو سخاوت ، پیکرِ عظمت و شرافت، محبوبِ ربُّ العزَّت ، محسنِ انسانیّت   عَزَّ وَجَلَّ    و   صَلَّی  اللہ   تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  تمام عالَمین کے لئے رَحمت بن کر مادَرِگیتی پر جلوہ گر ہو ئے۔    ؎
مُبارَک ہو کہ ختمُ المرسلیں تشریف لے آئے 
    صَلَّی  اللہ   تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
جنابِ رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلمیں تشریف لے آئے 
    صَلَّی  اللہ   تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
رَبِیْعُ النُّور شریف Rabi-Un-Noor Shareef
رَبِیْعُ النُّور شریف Rabi-Un-Noor Shareef

Post a Comment

0 Comments