بآواز بلند درود پڑھنے والوں کی بخشش ہوگئی: Baawaaz Buland Dorood Parhne Waloun Ki Bakhshish Ho gayi

بآواز بلند درود پڑھنے والوں کی بخشش ہوگئی:


    ایک بزرگ کا بیان ہے،''میرا ایک  گناہ گار پڑوسی تھا۔ اس کی وفات کے بعد میں نے اسے خواب میں جنت میں دیکھا تو پوچھا: ''تمہیں یہ مقام کیسے ملا؟'' اس نے بتایا:''میں ایک اجتماعِ ذکر میں حاضر ہوا۔ ایک محدث صاحب کو رسول اللہ عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم کا یہ فرمان بیان کرتے سنا کہ ''جو شخص رسول اللہ عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پر بلند آواز سے درودِ پاک بھیجے اس کے لئے جنت واجب ہو جاتی ہے۔''یہ کہنے کے بعد ان محدث صاحب نے بآوازِ بلند درودِ پاک پڑھا پھر میں نے اور تمام اہلِ اجتماع نے درودِ پاک پڑھا اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اسی دن ہمیں بخش دیا۔''     (فضائل درودوسلام بحوالہ سعادۃ الدارین،ص۱۵۸)

    شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال، دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم ورضی اللہ تعالیٰ عنہانے ارشاد فرمایا:''ایک دن جبرائیلِ امین علیہ الصلٰوۃوالسلام نے میرے پاس حاضر ہو کر عرض کی : ''اے محمد مصطفی(صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم) !میں آپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم کے پاس ایسی خوشخبری لے کر حاضر ہوا ہوں جو آپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم سے پہلے کسی کے پاس لایا نہ بعد میں (لاؤں گا)،اوروہ یہ کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے : ''(اے محبوب!) تیراجو امتی تجھ پر تین مرتبہ درود پاک پڑھے گا اگر کھڑا تھا تو بیٹھنے سے پہلے اور اگر بیٹھا تھا تو کھڑے ہونے سے پہلے اسے بخش دیا جائے گا۔'' یہ سن کر آپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں سجدۂ شکر اداکیا۔''

 (المستطرف فی کل فن مستظرف،باب۸۴ فیماجاء فی فضل الصلاۃ۔۔۔۔۔۔الخ،ج۲،ص۵0۵)

    منقول ہے کہ ایک عورت اپنے بیٹے کو مرنے کے بعد قبر میں عذاب میں مبتلادیکھ کر بہت غمگین ہوئی اور گریہ وزاری کرنے لگی۔ پھر اس عورت نے دوبارہ اپنے بیٹے کو رحمت و نور کی چھماچھم بارش میں دیکھ کر اس کے متعلق دریافت کیا؟تو اس نے جواب دیا: ''ایک شخص اس قبرستان سے گزرا اس نے حضور نبئ کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم پر درودِ پاک پڑھ کر اس کا ثواب تمام مردوں کو
پہنچایاتواس کی برکت سے اللہ عَزَّوَجَلَّ نے مجھے بخش دیا۔''
    ایک عارف کا بیان ہے کہ''میں ایک رات نماز پڑھتے ہوئے تشہد میں سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار باذنِ پروردگارعَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پر درود ِپاک پڑھنابھول گیا،مجھ پر نیند کا غلبہ ہوا اور میں سو گیا۔خواب میں آقا ئے دو جہاں، سرورِ ذیشاں صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم کا دیدار نصیب ہوا۔ آپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: ''تو آج ہم پر درود بھیجنا بھول گیا۔''میں نے عرض کی :''یارسول اللہ عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم !میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ثنا ء میں مشغو ل تھا۔'' آپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''کیا تجھے معلوم نہیں کہ مجھ پر درودِ پاک پڑھے بغیر اللہ عَزَّوَجَلَّ اپنی ثناء بھی قبول نہیں فرماتا، وہ ایسی کوئی دعا قبول نہیں فرماتا جس میں مجھ پر درود نہ بھیجا گیا ہو اور کوئی حاجت پوری نہیں فرماتا جب تک کہ مجھ پر درودِ پاک نہ بھیجا جائے، کیا تم نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کا یہ مبارک فرمان نہیں سنا؟

صَلُّوۡا عَلَیۡہِ وَ سَلِّمُوۡا تَسْلِیۡمًا ﴿56﴾

ترجمۂ کنزالایمان:ان پر درود اور خوب سلام بھیجو۔(پ22،الاحزاب:56)
بآواز بلند درود پڑھنے والوں کی بخشش ہوگئی: Baawaaz Buland Dorood Parhne Waloun Ki Bakhshish Ho gayi
بآواز بلند درود پڑھنے والوں کی بخشش ہوگئی: Baawaaz Buland Dorood Parhne Waloun Ki Bakhshish Ho gayi

Post a Comment

0 Comments