تیس حُرُوف کی نسبت سے دُرُود شریف کے 30 مَدَنی پھول Dorood e Shareef Le 30 Madani Phool

’’  اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاسَیِّدَ الْمُرْسَلِیْنَ‘‘کے تیس حُرُوف کی نسبت سے دُرُود شریف کے 30 مَدَنی پھول


 Dorood e Shareef Le 30 Madani Phool
 Dorood e Shareef Le 30 Madani Phool

(1) اللّٰہ   تَعَالٰی  کے حکم کی تعمیل ہوتی ہے ۔ 
(2) ایک مرتبہ دُرود شریف پڑھنے والے پر دس رحمتیں نازل ہوتی ہیں ۔
(3) اس کے دس درجات بلند ہوتے ہیں ۔ 
(4) اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں ۔
(5) اس کے دس گناہ مٹائے جاتے ہیں ۔
(6) دُعا سے پہلے دُرُود شریف پڑھنا دُعا کی قبولیت کا باعث ہے ۔
(7) دُرُود شریف پڑھنا نبی رحمت  صَلَّی  اللہ   تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی شفاعت کا سبب ہے ۔
(8) دُرُود شریف پڑھنا گناہوں کی بخشش کا باعث ہے ۔
(9) دُرُود شریف کے ذَرِیعے اللّٰہ   تَعَالٰی  بندے کے غموں کو دور کرتا ہے ۔ 
(10) دُرُودشریف پڑھنے کے باعث بندہ قیامت کے دن رسولِ اکرم   صَلَّی  اللہ   تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا قُرب حاصل کرے گا۔
(11) دُرُودشریف تنگ دَسْت کے لیے صَدَقہ کے قائم مقام ہے ۔
(12) دُرُودشریف قضائے حاجات کا ذَرِیعہ ہے ۔
(13) دُرُود شریف اللّٰہ   تَعَالٰی  کی رحمت اور فرشتوں کی دُعا کا باعث ہے ۔ 

(14) دُرُود شریف اپنے پڑھنے والے کے لیے پاکیزگی اور طہارت کا باعث ہے ۔
(15) دُرُودشریف سے بندے کو موت سے پہلے جنّت کی خوشخبری مل جاتی ہے ۔
(16) دُرُودشریف پڑھنا قیامت کے خطرات سے نَجات کا سبب ہے ۔
(17) دُرُودشریف پڑھنے سے بندے کو بھولی ہوئی بات یاد آجاتی ہے ۔
(18) دُرُودشریف مجلس کی پاکیزگی کا باعث ہے اورقیامت کے دن یہ مجلس باعث حسرت نہیں ہوگی۔ 
(19) دُرُودشریف پڑھنے سے فَقْر(تنگدستی )دور ہوتاہے ۔
(20) یہ عمل بندے کو جنَّت کے راستے پر ڈال دیتاہے ۔
(21) دُرُودشریف پل صِراط پربندے کی روشنی میں اِضافہ کا باعث ہے ۔
(22)دُرُودشریف کے ذَرِیعے بندہ ظلم وجفا سے نکل جاتاہے ۔
(23)دُرُودشریف پڑھنے کی وجہ سے بندہ آسمان اورزمین میں قابلِ تعریف ہو جاتا ہے ۔
(24) دُرُودشریف پڑھنے والے کو اس عمل کی وجہ سے اس کی ذات ، عمل ، عُمْر اور بہتری کے اَسباب میں برکت حاصل ہوتی ہے ۔ 
(25) دُرُودشریف رحمت ِخداوندی کے حُصُول کا ذَرِیعہ ہے ۔
(26) دُرُودشریف محبوبِ  رَبُّ الْعِزَّت  عَزَّ وَجَلَّ     و  صَلَّی  اللہ    تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   سے دائمی 


محبت اور اس میں زِیادت کا سبب ہے اوریہ(محبت) ایمانی عُقُود میں سے ہے۔ جس کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا۔
(27)دُرُود شریف پڑھنے والے سے آپ  صَلَّی  اللہ   تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ محبت فرماتے ہیں ۔
(28) دُرُود شریف پڑھنا ، بندے کی ہدایت اوراس کی زندہ دلی کا سبب ہے کیونکہ جب وہ آپ   صَلَّی  اللہ   تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  پر کثرت سے دُرُود شریف پڑھتا ہے اورآپ کا ذکر کرتاہے توآپ صلی  اللہ      تَعَالٰی  علیہ والہ وسلمکی محبت اس کے دل پر غالب آجاتی ہے۔
(29) دُرُود شریف پڑھنے والے کا یہ اِعزاز بھی ہے کہ سلطانِ اَنام صَلَّی  اللہ   تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی بارگاہ بے کس پناہ میں اس کا نام پیش کیا جاتاہے اوراس کا ذکر ہوتاہے۔
(30) دُرُود شریف پل صراط پر ثابت قَدَمی اور سلامتی کے ساتھ گزرنے کا باعث ہے۔ (جِلَاءُالْاَفْہَامِ  ص۲۴۶تا۲۵۳ ملتقطًا)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !        صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

Post a Comment

0 Comments