تَہَجُّد گزار کیلئے جنّت کے عالی شان بالاخانے Tahajjud Guzar Ke Liye Jannat Ke Aalishaan Bala Khana

تَہَجُّد گزار کیلئے جنّت کے عالی شان بالاخانے

  امیرُالْمُؤْمِنِینح ضرتِ سیِّدُنا علیُّ المُرتَضٰی کَرَّمَ اللّٰہُ تعالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے روایت ہے کہ سیِّدُ المُبَلِّغین، رَحمۃٌ  لِّلْعٰلمِین   صَلَّی  اللہ   تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ دلنشین ہے  :    جنَّت میں ایسے بالاخانے ہیں جن کا باہَر اندرسے اور اندر باہَر سے دیکھا جاتاہے۔ ایک اَعرابی نے اٹھ کرعرض کی  :   یارسولَ  اللہ      عَزَّ وَجَلَّ    و  صَلَّی  اللہ   تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ    ! یہ کس کے لیے ہیں ؟ آپ    صَلَّی  اللہ   تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشادفرمایا  :    یہ اس کے لیے ہیں جونَرم  گفتگوکرے ، کھانا کھلائے، مُتواتِرروزے رکھے ، اور رات کو اٹھ کر اللّٰہ 
  عَزَّ وَجَلَّ      کے لیے نماز پڑھے جب لوگ سوئے ہوئے ہوں ۔     (سُنَنُ التِّرْمِذِیْ ج۴ ص۲۳۷ حدیث۲۵۳۵، شُعَبُ الْاِیْمَان ج۳ ص۴۰۴، حدیث۳۸۹۲ )مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر  ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان مِراۃ المناجیح   جلد   2 صَفْحَہ260 پر اِس حصّۂ حدیث’’ وَتَابَعَ الصِّیامَ ‘‘ یعنی مُتواتِر روزے رکھے ‘‘ کی شرح کرتے ہوئے فرماتے ہیں  :   یعنی ہمیشہ روزے رکھیں سوا ان پانچ دنوں کے جن میں روزہ حرام ہے یعنی شوال کی یکم اور ذی الحجہ کی دسویں تا تیرھویں یہ حدیث ان لوگوں کی دلیل ہے جو ہمیشہ روزے رکھتے ہیں بعض نے فرمایا کہ اس کے معنیٰ ہیں ہر مہینے میں مسلسل تین روزے رکھے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
تَہَجُّد گزار کیلئے جنّت کے عالی شان بالاخانے Tahajjud Guzar Ke Liye Jannat Ke Aalishaan Bala Khana
تَہَجُّد گزار کیلئے جنّت کے عالی شان بالاخانے Tahajjud Guzar Ke Liye Jannat Ke Aalishaan Bala Khana

Post a Comment

0 Comments