تَہَجُّد اور رات میں نَماز پڑھنے کا ثواب
اللّٰہ تبارَکَ وَ تَعالٰی پارہ 21 سورۃالسَّجدہ آیت نمبر16 اور17 میں ارشاد فرماتا ہے :
تَتَجَافٰى جُنُوْبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ یَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَّ طَمَعًا٘-وَّ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَ(۱۶) فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّاۤ اُخْفِیَ لَهُمْ مِّنْ قُرَّةِ اَعْیُنٍۚ-جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ(۱۷)
ترجَمۂ کنزالایمان : ان کی کروٹیں جدا ہوتی ہیں خواب گاہوں سے اوراپنے رب کو پکارتے ہیں ڈرتے اورامید کرتے اور ہمارے دیئے ہوئے سے کچھ خیرات کرتے ہیں تو کسی جی کو نہیں معلوم جو آنکھ کی ٹھنڈک ان کے لئے چھپارکھی ہے صلہ ان کے کاموں کا۔
صلٰوۃُاللَّیلکی ایک قسم تَہَجُّدہے کہ عشاکے بعدرات میں سو کر اٹھیں اور نوافِل پڑھیں ، سونے سے قبل جوکچھ پڑھیں وہتَہَجُّدنہیں ۔کم سے کمتَہَجُّدکی دو رَکعَتَیںہیں اورحُضُورِاقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے آٹھ تک ثابِت۔ (بہارِشریعت حصّہ۴ص۲۶، ۲۷)اِس میں قِرائَ ت کا اِختیار ہے کہ جو چاہیں پڑھیں ، بہتر یہ ہے کہ جتنا قرآن یاد ہے وہ تمام پڑھ لیجئے ورنہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ہر رَکعَت میں سورۂ فاتِحہ کے بعد تین تین بار سورَۃُالْاِخلاص پڑھ لیجئے کہ اِس طرح ہر رَکعَت میں قرآنِ کریم ختم کرنے کا ثواب ملے گا، ایسا کرنا بہتر ہے، بَہَرحال سورۂ فاتِحہ کے بعد کوئی سی بھی سورت پڑھ سکتے ہیں ۔(مُلَخَّصْ اَزْ فَتَاوٰی رضویہ مُخَرَّجَہْ، ج۷، ص۴۴۷)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
![]() |
| Tahajjud Aur Raat Me Namaz Parhne ka Sawab تَہَجُّد اور رات میں نَماز پڑھنے کا ثواب |


0 Comments