پانچ خُصُوصی کرم
حضرتِ سَیِّدُناجابِربن عبد اللہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ َرحمتِ عالَمِیان، سلطانِ دوجہان شَہَنْشاہِ کون ومکان، حبیبِ رحمن عَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ ذِی شان ہے : ’’میری اُمّت کو ماہِ رَمَضَان میں پانچ چیز یں ایسی عطا کی گئیں جو مجھ سے پہلے کسی نبی علیہ السلام کو نہ ملیں : (1) جب رَمَضانُ الْمبارَک کی پہلی رات ہوتی ہے تو اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ انکی طرف رَحمت کی نَظَر فرماتا ہے اور جس کی طرف اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ نَظَرِ رَحمت فرمائے اُسے کبھی بھی عذاب نہ دے گا (2) شام کے وَقت ان کے مُنہ کی بُو (جوبھوک کی وجہ سے ہوتی ہے)اللّٰہ تَعَالٰی کے نزدیک مُشک
کی خوشبو سے بھی بہتر ہے (3) فِرِشتے ہر رات اور دن انکے لئے مغفِرت کی دعائیں کرتے رہتے ہیں (4)اللّٰہ تَعَالٰی جنّت کو حکم فرماتاہے، ’’میرے (نیک ) بندوں کیلئے مُزَیَّن(یعنی آراستہ) ہوجاعنقریب وہ دنیا کی مَشَقَّت سے میرے گھر اور کرم میں راحت پائیں گے(5) جب ماہِ رَمَضان کی آخِری رات آتی ہے تو اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ سب کی مغفرت فرما دیتا ہے ۔ قوم میں سے ایک شَخص نے کھڑے ہو کر عرض کی : یارسول اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کیا یہ لَیلَۃُ الْقَدْر ہے ؟ارشاد فرمایا : ’’نہیں کیا تم نہیں دیکھتے کہ مزدور جب اپنے کاموں سے فارِغ ہوجاتے ہیں تواُنہیں اُجرت دی جاتی ہے۔‘‘ (التَّرغِیب وَالترَّہِیب ج ۲ ص۵۶حدیث۷)
![]() |
| پانچ خُصُوصی کرم Panch Khususi Karam |


0 Comments