مُبارک مہینے
دُرُود شریف کی فضیلت
حضر تِ سیِّدُنا ابودَرداء رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہشفیعُ المُذْنِبِیْن رحمۃٌلِّلْعٰلَمِین صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کاارشاد دلنشین ہے :
مَنْ صَلّٰی عَلَیَّ حِیْنَ یُصْبِحُ عَشْرًا وَحِیْنَ یُمْسِیْ عَشْرًا اَدْرَکَتْہٗ شَفَاعَتِیْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ
(مَجْمَعُ الزَّوَائِد ج ۱۰ ص۱۶۳حدیث۱۷۰۲۲)
تر جَمہ : جس نے مجھ پرصبح و شام دس۰ا دس۱۰ مرتبہ دُرُودپاک پڑھا وہ قِیامت کے دن میری شَفاعت کوپائے گا۔
![]() |
| Mubarak Mahiney مُبارک مہینے |
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
مُحَرَّمُ الْحَرَام
اِسلامی سال ماہ مُحَرَّمُ الْحَرَام سے شروع ہوتا ہے۔یہ بہت ہی عظمت و بَرَکت والا مہینہ ہے، جو ہمیں صبرواِیثار کا دَرْس دیتا ہے ۔اس ماہِ مبارک میں عبادت کرنے اور روزہ رکھنے کے بارے میں مُتَعَدَّد فضائل وارِد ہوئے ہیں ، نیز اسی ماہ میں یومِ عاشورہ جواپنی خُصُوصیات میں مُمْتاز ہے۔
رَمَضان کے بعد افضل روزے
حضرتِ سَیِّدُنا ابوہُریرہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے رِوایَت ہے حُضُورِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم، شاہِ بنی آدم، رسولِ مُحتَشَم، شافِعِ اُمَم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ فرماتے ہیں : ’’رَمَضان کے بعدمُحَرَّم کا روزہ افضل ہے اورفَر ض کے بعد افضل نَماز صَلٰوۃُ اللَّیل (یعنی رات کے نوافِل)ہے۔‘‘ (صَحِیح مُسلِم ص۵۹۱حدیث۱۱۶۳)
ایک مہینے کے روزوں کے برابر
طبیبوں کے طبیب ، اللّٰہ کے حبیب ، حبیبِ لبیب عَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ رَحمت نشان ہے : مُحَّرم کے ہر دن کا روزہ ایک مہینہ کے روزوں کے برابر ہے۔ (اَلْمُعْجَمُ الصَّغِیْرللطَبَرانی ج۲ ص۷۱)
’’اُس حسین ابنِ حیدر پہ لاکھوں سلام ‘‘ کے پچیس حُرُوف کی نسبت سے عاشورہ کو واقع ہونے والے 25اہمّ واقعات
(1)10 محرَّمُ الْحرام عاشورہ کے روز حضرتِ سیِّدُنا آدم صَفِیُّ اللّٰہعَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کی توبہ قَبول کی گئی(2) اِسی دن انہیں پیدا کیا گیا (3) اِسی دن انہیں جنَّت میں داخِل کیا گیا(4) اِسی دن عَرش(5) کُرسی(6) آسمان (7) زمین(8) سورج (9) چاند(10) سِتارے اور(11) جنَّت پیدا کئے گئے (12) اِسی دن حضرتِ سیِّدُنا ابراھیم خلیلُ اللہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام پیدا ہوئے (13) اِسی
دن انہیں آگ سے نَجات ملی(14) اِسی دن حضرتِ سیِّدُنا موسیٰ کلیم اللہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام اور آپ کی اُمّت کو نَجات ملی اور فرعون اپنی قوم سَمیت غَرَق ہوا(15) حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ روحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام پیدا کئے گئے(16) اسی دن انہیں آسمانوں کی طرف اٹھا یا گیا(17) اسی د ن حضرتِ سیِّدُنا نوح عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامکی کشتی کوہِ جُودی پر ٹھہری(18) اسی د ن حضرتِ سیِّدُنا سُلیمانعَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامکومُلکِ عظیم عطا کیا گیا(19) اسی دن حضرتِ سیِّدُنا یونُسعَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام مچھلی کے پیٹ سے نکالے گئے (20) اسی دن حضرتِ سیِّدُنایعقوبعَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کی بِینائی کا ضُعف دور ہوا(21) اسی دن حضرتِ سیِّدُنا یوسفعَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامگہرے کُنویں سے نکالے گئے(22) اسی د ن حضرتِ سیِّدُنا ایوبعَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامکی تکلیف رَفع کی گئی (23) آسمان سے زمین پر سب سے پہلی بارِش اسی دن نازل ہوئی اور(24) اسی دن کا روزہ اُمّتوں میں مشہور تھا یہاں تک کہ یہ بھی کہا گیا کہ اس دن کا روزہ ماہِرَمَضانُ المُبارَک سے پہلے فرض تھا پھرمَنسوخ کر دیا گیا(مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب ص ۶۵۰) (25)امامُ الہُمام، امامِ عالیمقام ، امامِ عرش مقام، امامِ تِشنہ کام سیِّدُنا امامِ حُسین رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ کو مع شہزادگان و رُفقا ء تین دن بھوکا رکھنے کے بعد اسی عاشورہ کے روز دشتِ کربلا میں انتہائی سفّاکی کے ساتھ شہید کیا گیا۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد


0 Comments