Hafta Aur Itwar Ke Rozey Ke Fazail Par Mushtamil Do Riwayaat ہفتہ اور اتوار کے روزے کے فضائل پر مشتمل دو روایات

ہفتہ اور اتوار کے روزے کے فضائل پر مشتمل دو روایات

حضرتِ سَیِّدَتُنا اُمِّ سَلَمہ رَضِیَ  اللہ   تَعَالٰی عَنْہَا سے مروی ہے کہ رسولُ  اللّٰہ     عَزَّ وَجَلَّ    و صَلَّی  اللہ    تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   ہفتہ اور اتوار کا روزہ رکھا کرتے اور فرماتے ، ’’ یہ دونوں (ہفتہ اور اتوار)مُشرِکین کی عید کے دِن ہیں اور میں چاہتاہوں کہ ان کی مخالَفت کروں ‘‘۔ (ابنِ خُزَیْمہ ج۳ص۳۱۸حدیث۲۱۶۷)
تنہاہفتہ کا روزہ رکھنا مَنْع ہے۔چُنانچہ حضرتِ سَیِّدُناعبد اللہ    بن بُسر    رَضِیَ  اللہ   تَعَالٰی عَنْہُ   اپنی بہن رضی  اللہ      تَعَالٰی  عنہاسے رِوایَت کرتے ہیں کہ رسولُ اللّٰہ   عَزَّ وَجَلَّ    وَ صَلَّی  اللہ    تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   نے ارشاد فرمایا  :    ’’ہفتے کے دن کا روزہ فرض روزوں کے عِلاوہ مت رکھو۔ حضرتِ سَیِّدُنا امام ابو عیسٰی تِرمِذی    رَضِیَ  اللہ   تَعَالٰی عَنْہُ   فرماتے ہیں کہ یہ حدیث حَسَن ہے اور یہاں مُمانَعَت سے مُراد کسی شخص کا ہفتے کے روزے کو خاص کرلینا ہے کہ یہودی اُس دن کی تعظیم کرتے ہیں ۔ (سُنَنُ التِّرْمِذِی ج۲ص۱۸۶حدیث۷۴۴)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Hafta Aur Itwar Ke Rozey Ke Fazail Par Mushtamil Do Riwayaat ہفتہ اور اتوار کے روزے کے فضائل پر مشتمل دو روایات
Hafta Aur Itwar Ke Rozey Ke Fazail Par Mushtamil Do Riwayaat ہفتہ اور اتوار کے روزے کے فضائل پر مشتمل دو روایات

Post a Comment

0 Comments