’’فَضل‘‘کے تین۳ حُرُوف کی نسبت سے تنہاجُمُعہ کا روزہ رکھنے کی مُمانَعَت کی3رِوایت
(1)حضرتِ سَیِّدُنا ابُوہریرہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ رِوایت کرتے ہیں ، میں نے تاجدارِ مدینۂِ منوَّرہ ، سردارِ مَکَّۂِ مُکرَّمہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو فرماتے ہوئے سُنا، تم میں سے کوئی ہرگزجُمُعہ کاروزہ نہ رکھے مگر یہ کہ اس کے پہلے یا بعد میں ایک دن مِلا لے۔ ‘‘ (صَحِیحُ البُخارِیّ ج۱ص۶۵۳حدیث ۱۹۸۵)
(2)حضرتِ سَیِّدُناابُو ہریرہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ نبیِٔ کریم، ر ئُ وفٌ رَّحیمعلیہ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِوَ التَّسلیم سے رِوایَت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
نے ارشاد فرمایا : راتوں میں سے شبِ جُمُعہ کوقِیام کیلئے خاص نہ کرو اور نہ ہی دنوں کے دوران یومِجُمُعہ کو روزے کے ساتھ خاص کرو مگر یہ کہ تم ایسے روزے میں ہو جو تمہیں رکھنا ہو۔ (صَحِیح مُسلِم ص۵۷۶حدیث۱۱۴۴)
(3)حضرتِ سَیِّدُنا عامِر بن لُدَیْن اشعری رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے رِوایَت ہے کہ میں نے رسولُ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو فرماتے ہوئے سُنا ، ’’جُمُعہ کا دِن تمہارے لئے عید ہے اِس دن روزہ مت رکھو مگر یہ کہ اس سے پہلے یا بعد میں بھی روزہ رکھو۔ (التَّرغِیب وَالتَّرہِیب ج۲ص۸۱حدیث۱۵۹۲)
ان تینوں احادیث سے معلوم ہوا کہ تنہا جُمُعہ کا روزہ نہ رکھنا چاہئے ۔ ہاں اگر کوئی خاص وجہ ہو مثلاً 27رَجبُ المرجب جُمُعہ کو ہوگئی تو اب رکھنے میں حَرَ ج نہیں ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
![]() |
| Juma ke Din Roza Rakhne Ki Mumaniyat تنہاجُمُعہ کا روزہ رکھنے کی مُمانَعَت کی3رِوایت |


0 Comments