Juma Ke Rouzoun Ke Mutaliq 5 Fazail جُمُعہ کے روزوں کے مُتَعَلِّق 5 فضائل

’’یانُور‘‘کے پانچ حُرُوف کی نسبت سے جُمُعہ  کے روزوں کے  مُتَعَلِّق 5 فضائل

(1)سرکارِ مدینہ ، قرارِ قلب وسینہ ، فیض گنجینہ صَلَّی  اللہ    تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ    کا فرمانِ باقرینہ ہے  :    ’’جس نے جُمُعہ کا روزہ رکھا تو اللّٰہ    عَزَّ وَجَلَّ    اسے آخِرت کے دس دِنوں کے برابر اَجْرعطا فرمائے گااور ان کی تعداد اَیّامِ دنیا کی طرح نہیں ہے۔‘‘
(شُعَبُ ا لْایمان ج۳ص۳۹۳حدیث۳۸۶۲)
مگر تنہا جُمُعہ کا روزہ نہ رکھا جائے اس کے ساتھ جُمعرات یاہفتہ ملا لینا چاہئے۔(تنہا جُمعہ کا روزہ رکھنے کی مُمانَعَت کی روایت آگے آرہی ہے)
(2)حضرتِ سَیِّدُنا ابُواُمامہ    رَضِیَ  اللہ   تَعَالٰی عَنْہُ   سے مَروی ہے کہ مدینے کے تاجْوَر، شفیعِ روزِمحشر، محبوبِ ربِّاکبر   عَزَّ وَجَلَّ    و صَلَّی  اللہ    تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کا فرمانِ رُوح پرورہے ، ’’ جس نے جُمُعہ ادا کیا(یعنی نمازِجُمُعہ ادا کی ) اوراِس دِن کا روزہ رکھا اور مریض کی عِیادت کی اور جنازے کے ساتھ گیا اور نِکاح کی گواہی دی تو اُس کیلئے جنّت واجِب ہوگئی ۔‘‘ 
       (اَلْمُعْجَمُ الْکَبِیْر ۸ص۹۷حدیث۷۴۸۴)
(3)حضرتِ سَیِّدُنا ابُوہُریرہ    رَضِیَ  اللہ   تَعَالٰی عَنْہُ   سے مَروی ہے ، رسولُ اللّٰہ   عَزَّ وَجَلَّ    وَ  صَلَّی  اللہ    تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ    نے ارشاد فرمایا  :   ’’ جس نے روزے کی حالت میں یومِ جُمُعہکی صُبح کی اور مریض کی عِیادت کی اور جَنازے کے ساتھ گیا اورصَدَقہ کیا تو اُس نے اپنے لئے  جنّت واجِب کرلی۔ ‘‘  (شُعَبُ الْایمان ج۳ص۳۹۴حدیث۳۸۶۴)
(4)حضرتِ سَیِّدُناجابِر بن عبد  اللہ       رَضِیَ  اللہ   تَعَالٰی عَنْہُ   سے مَروی ہے کہ رسولُ اللّٰہ   عَزَّ وَجَلَّ    وَ  صَلَّی  اللہ    تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا  :    جس نے بروزِجُمُعہ روزہ رکھا اور مریض کی عِیادت کی اور مِسکین کو کھانا کھلایا اور جنازے کے ہمراہ چلا تو اُسے چالیس سال کے گُناہ لاحِق نہ ہونگے ۔     (شُعَبُ الْایمان ج۳ص۳۹۴حدیث۳۸۶۵)
(5)حضرتِ سَیِّدُنا عبد اللہ    بن مسعود   رَضِیَ  اللہ   تَعَالٰی عَنْہُ   فرماتے ہیں ، سرکارِ 

مدینہ  صَلَّی  اللہ    تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ     بَہُت کم جُمُعہ کا روزہ ترک فرماتے تھے۔(شُعَبُ ا لْایمان ج۳ص۳۹۴حدیث۳۸۶۵)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جس طرح عاشُورہ کے روزے کے پہلے یا بعد میں ایک روزہ رکھنا ہے اِسی طرح جُمُعہ میں بھی کرنا ہے ، کیوں کہ خُصُو صیَّت کے ساتھ تنہا جُمُعہ یا صِرفہفتہ کا روزہ رکھنامکروہِ تَنزِیہی (یعنی ناپسندید ہ  ) ہے۔ہاں اگر کسی مخصوص تاریخ کو جُمُعہ یا ہفتہ آگیا توتنہا جُمُعہ یا ہفتہ کا روزہ رکھنے میں کراہت نہیں ۔مَثَلاً 15شَعبا نُ الْمُعظَّم، 27 رَجَبُ الْمُرجَّب وغیرہ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !              صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

Juma Ke Rouzoun Ke Mutaliq 5 Fazail  جُمُعہ  کے روزوں کے  مُتَعَلِّق 5 فضائل
Juma Ke Rouzoun Ke Mutaliq 5 Fazail  جُمُعہ  کے روزوں کے  مُتَعَلِّق 5 فضائل

Post a Comment

0 Comments