میدانِ عرفات کی دُعا کا اِبتدائیہ :

میدانِ عرفات کی دُعا کا اِبتدائیہ : 

میں مکّے میں پھر آگیا یاالٰہی
کرم کا ترے شکریہ یاالٰہی

نہ کر رَد کوئی اِلتجا یاالٰہی
ہو مقبول ہر اِک دُعا یاالٰہی

رہے ذِکر آٹھوں پَہَر میرے لب پر
تِرا یاالٰہی تِرا یاالٰہی
مِری زندگی بس تری بندگی میں
ہی اے کاش گزرے سدا یاالٰہی
نہ ہوں اَشک برباد دُنیا کے غم میں
محمد کے غم میں رُلا یاالٰہی
عطا کردے اِخلاص کی مجھ کو نعمت
نہ نزدیک آئے رِیا یاالٰہی
مجھے  اولیا  کی مَحبَّت  عطا کر
تُو دیوانہ کر غوث کا یاالٰہی
میں یادِ نبی میں رہوں گم ہمیشہ
مجھے اُن کے غم میں گُھلا یاالٰہی
مِرے بال بچوں پہ سارے قبیلے 
پہ رَحمت ہو تیری سدا یاالٰہی
دے عطّاریوں بلکہ سب سُنّیوں کو 
مدینے کا غم یاخدا یاالٰہی
خدایا! اَجل  آکے سر پر کھڑی ہے
دِکھا جلوۂ مصطَفٰے یاالٰہی
مری لاش سے سانپ بچھو نہ لپٹیں
کرم از طفیلِ رضا یاالٰہی
تو عطّارؔ کو سبز گنبد کے سائے
میں کر دے شہادت عطا یاالٰہی
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْن
یَا اَرْحَمَ الرّٰحِمِیۡن...! یَا اَرْحَمَ الرّٰحِمِیۡن...! یَا اَرْحَمَ الرّٰحِمِیۡن...! یَارَبَّنَا...!

 یَارَبَّنَا...! یَارَبَّنَا...! یَارَبَّنَا...! یَارَبَّنَا...! یَارَبَّنَا...! 
اے ربِّ مصطفے ٰ...! اے ربِّ ابراہیم و اسماعیل...! تیرے سچے خلیل حضرتِ سَیِّدُنا ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام نے ہمیں حج کی دعوت دی اور اے اللہ! ہم نے لَبَّیْک کہی اور آج تیرے خلیل کی دعوت پر ہم تیرے مہمان بن کر میدانِ عرفات میں جمع ہوگئے ... اے مالک ومولا! دنیا میں یہ اُصول  ہے کہ میزبان اپنے مہمان کی دِلجوئی کرتا ہے تو اے اللہ عَزَّوَجَلَّ ! ہم تیرے مہمان ہیں... الٰہُ العالمین! ہمیں محروم نہ فرما... یااللہ! یااللہ!آج جس طرح ہم میدانِ عرفات میں تیرے مہمان ہیں...اسی طرح جنت میں بھی مہمان بنانا...
لَبَّیْک اَللّٰھُمَّ لَبَّیْک  لَبَّیْکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ لَبَّیْک  اِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَۃَ لَکَ وَ الْمُلْکَ لَا شَرِیْکَ لَک... لَبَّیْک اَللّٰھُمَّ لَبَّیْک  لَبَّیْکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ لَبَّیْک  اِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَۃَ لَکَ وَ الْمُلْکَ لَا شَرِیْکَ لَک... لَبَّیْک اَللّٰھُمَّ لَبَّیْک  لَبَّیْکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ لَبَّیْک اِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَۃَ لَکَ وَ الْمُلْکَ لَا شَرِیْکَ لَک
٭…٭…٭…٭…٭…٭

Post a Comment

0 Comments