اجتماعِ میلاد میں مانگی گئی دعا کا اِبتدائیہ :

اجتماعِ  میلاد میں مانگی گئی دعا کا اِبتدائیہ : 

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ، وَالصَّلٰوۃُ  وَالسَّلاَمُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ 
جَزَی اللہُ عَنَّامُحَمَّدًا مَا ہُوَ اَہْلُہ... اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَاَنْزِلْهُ الْمَقْعَدَ الْمُقَرَّبَ عِنْدَكَ يَوْمَ الْقِيَامَة ... اَللّٰهُمَّ مَا اَصْبَحَ بِیْ مِنْ نِّعْمَةٍ، اَوْ بِاَحَدٍ مِّنْ خَلْقِكَ، فَمِنْكَ وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ ، فَلَكَ الْحَمْدُ ، وَلَكَ الشُّكْرُ ...
 لَّاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ سُبْحٰنَكَ ﳓ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ...اَللّٰہُمَّ بَلِّغْنَا رَمَضَانَ بِالصِّحَّۃِ وَالْعَافِیَۃ  ...
یا ربِّ مصطفے ٰ!بطفیلِ مصطفے ٰ! تیرے محبوب کی محبت میں جشنِ ولادت منانے کے لیے عاشقانِ رسول جمع ہیں ، مولا عَزَّ وَجَلَّ ! سب کی حاضری قبول فرما...مولا! ہم گناہ گار ہیں ، بدکار ہیں ، سیہ کار ہیں لیکن مولا! تجھ سے محبت کرتے ہیں ، تیرے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی سنتوں پر عمل نہیں ہوپاتا لیکن تیرے محبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم سے محبت ضرور کرتے ہیں، مولا عَزَّ وَجَلَّ! اگر تو صرف نیکوں کو ہی نوازے گا تو ہم گناہ گار کس کے دروازے پر جائیں گے ، مولا! جشنِ ولادت کا صدقہ، مخلصین کا واسطہ! ہماری مغفرت فرما دے ... حقیقی عاشقانِ رسول کا واسطہ! ہم کھوٹوں کو قبول فرما لے ...یا اللہ! بُرے خاتمے سے ڈر لگتا ہے ، مولا! ہمارا خاتمہ بالخیر ہو... یا اللہ! ہم نیک بننا چاہتے ہیں مگر نفس وشیطان نیک بننے نہیں دیتے ، مولا !جشنِ ولادت کا صدقہ ہمیں نیک متقی پرہیزگار بنا...دشمن کی میلی نظر عالَمِ اسلام پر لگی ہوئی ہے ، مولا! عالَمِ اسلام میں اتحاد و اتفاق پیدا فرما...مسلمانوں کو نیک اور ایک بنا ... 
٭…٭…٭…٭…٭…٭
اجتماعِ  میلاد میں مانگی گئی دعا کا اِبتدائیہ :
اجتماعِ  میلاد میں مانگی گئی دعا کا اِبتدائیہ : 

Post a Comment

0 Comments