دُعا سے پہلے اچھی اچھی نیتیں :

دُعا سے پہلے اچھی اچھی نیتیں :  


دُعا جب اتنی اَہم عبادت ہے تو اس سے پہلے اچھی اچھی نیتیں بھی ضَرور کر لینی چاہییں کیونکہ بغیر نیت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا  ۔ جتنی اچھی نیتیں زیادہ ہوں گی اتنا ہی ثواب بھی  زیادہ ملے گا ۔  دُعا مانگنے سے پہلے کی چند نیتیں ملاحظہ کیجیے : 
(١)اللہ پاک کی رضا پانے اور ثواب کمانے کے لیے دُعا کروں گا (٢) دُعا کر کے حکمِ قرآنی (اُدْعُوْنِیْۤ اَسْتَجِبْ لَكُمْؕ- (پ۲۴، المؤمن : ۶۰) ترجمۂ کنز الایمان :  مجھ سے دعا کرو میں قبول کروں گا  ۔ ) پر عمل کروں گا (۳)اَحادیثِ مُبارَکہ میں بیان کردہ دُعا کے فضائل پاؤں گا(۴)بَتَکَلُّفْ مُقَفَّع ومُسَجَّع اَلفاظ سے بچوں گا (۵) دِکھلاوے کے رونے سے پرہیز کروں گا(۶)دُعا میں خُشُوع و خُضُوع پیدا کرنے کی کوشش کروں گا (۷)دُعا کے ظاہری و باطنی آداب کا لحاظ رکھوں گا (۸) دُعا کا آغاز حمدِ الٰہی اور دُرُود شریف سے کروں گا(۹)اِختتام پر آیتِ دُرُود پڑھ کر دُرُود شریف پڑھوں گا (۱۰)اَشعار پڑھتے ہوئے اِخلاص پر نظر رکھوں گا (1)(۱۱)عبادت سمجھ کر اتباعِ سنت میں دعا مانگوں گا(۱۲)دُعا کا اِختتام ان آیات پر کروں گا سُبْحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا یَصِفُوْنَۚ(۱۸۰)وَ سَلٰمٌ عَلَى الْمُرْسَلِیْنَۚ(۱۸۱) وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۠(۱۸۲) (پ ۲۳، الصّٰفّٰت : ۱۸۰ -۱۸۱-۱۸۲) 




________________________________
1 -    امیرِ اہلِ سنَّت، جانشینِ امیرِ اہلِ سنَّت اور نگران و اراکینِ شوریٰ کے علاوہ کسی بھی مبلغ کو دعا میں طرز کے ساتھ اشعار پڑھنے کی تنظیمی طور پر اجازت  نہیں ۔  (مرکزی مجلسِ شوریٰ) 

Post a Comment

0 Comments