دعا میں ہاتھ اُٹھانے کا طریقہ :

دعا میں ہاتھ اُٹھانے کا طریقہ : 

حضرتِ سَیِّدُنا علامہ اسماعیل حقی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِیفرماتے ہیں  : افضل یہ ہے کہ دعا میں دونوں ہاتھوں کو پھیلائے  اور ان کے درمیان فاصلہ رکھے اگرچہ قلیل ہو ۔
  ایک ہاتھ کو دوسرے پر نہ چڑھائے   ۔ (1) 
شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنَّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائیدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ دعا شروع کروانے سے پہلے ہاتھ اٹھانے کے آداب اس طرح بیان فرماتے ہیں : دعا کے آداب میں سے ہے کہ جب بھی دُعا مانگیں تو نگاہیں نیچی رکھیں ورنہ نظر کمزور ہوجانے کا اندیشہ ہے ۔ دعا کے لئے دونوں ہاتھ اس طرح اٹھائیں کہ سینے کی سیدھ میں رہیں... کندھوں کی سیدھ میں... چہرے کی سیدھ میں... یا اتنے بلند ہوجائیں کہ بغل کی سفیدی نظر آجائے ... چاروں صورتوں میں ہتھیلیاں آسمان کی طرف پھیلی ہوئی رکھیں کہ دعا  کا قبلہ آسمان ہے  ۔ (2)

________________________________
1 -     روح البیان، پ۸، الاعراف، تحت الآية : ۵۵ ، ۳ / ۱۷۸ ملتقطاً 
2 -     فضائل دُعا، ص ٦٧، ۷۵ ملخصاً، مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی 

Post a Comment

0 Comments