بیدارہوتے وقت کے 3اوراد
(1) حضرتِ سیدُنا عُبادہ بن صامت رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہحضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایاکہ جس نے نیند سے بیدار ہوکرکہا :
لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ
وَلَہُ الْحَمْدُُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌط اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ
وَسُبْحَانَ اللّٰہِ وَلَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ
وَ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّابِاللّٰہِ
(ترجمہ : اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کے سوا کوئی معبو د نہیں وہ تنہاہے اس کا کوئی شریک نہیں ، اسی کی بادشاہی ہے اور اسی کی خوبیاں اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتاہے اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ پاک ہے اوراللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ خوبیوں والا ہے اوراللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کے سوا کوئی معبود نہیں ، اور اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ سب سے بڑاہے اور گناہ سے بچنے کی قوت اور نیکی کرنے کی طاقت اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ہی کی طر ف سے حاصل ہوتی ہے۔) پھر’’ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ‘‘ کہا یا کوئی دعا مانگی تو اسے قبول کرلیا جائے گا، پھر اگر وضو کیا اور نماز پڑھی تو اس کی نماز قَبول کرلی جائے گی ۔ (صَحِیحُ البُخارِیّ ج۱ ص۳۹۱حدیث۱۱۵۴)
(2) حضرت ِ سیدُنا عبد اللہ بن عَمرورضی اللہ تَعَالٰی عنہسے روایت ہے کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگار عَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : جس نے نیند سے بیدارہوتے و قت
بِسْمِ اللّٰہِ، سُبْحَانَ اللّٰہِ، اٰمَنْتُ بِاللّٰہِ وَکَفَرْتُ بِالْجِبْتِ وَالطَّاغُوْتِ
(ترجمہ : اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کے نام سے ، اللّٰہ پاک ہے ، میں اللّٰہ پر ایمان لایااوربت اور شیطان سے منکر ہوا ۔)دس ، دس مرتبہ پڑھا تو ہراس گناہ سے بچالیا جائے گا جس کا اسے خوف ہواور کوئی گناہ اس تک نہ پہنچ سکے گا۔(مَجْمَعُ الزَّوَائِد ج۱۰ ص۱۷۴حدیث۱۷۰۶۰)
(3) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِٓیْ اَحْیَانَا بَعْدَ مَآ اَمَاتَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُ
ترجمہ : تمام تعریفیں ا ﷲ تَعَالٰی کے لئے جس نے ہمیں موت (نیند) کے بعد حیات
(بیداری) عطا فرمائی اور ہمیں اسی کی طرف لوٹنا ہے۔ ( صَحِیحُ البُخارِی ج۴ ص ۱۹۲حدیث ۶۳۱۲)

0 Comments