’’آقا‘‘ کے تین حروف کی نسبت سے ’’لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِا للّٰہ ‘‘پڑھنے کے3 فضائل
(1)جنّت کا دروازہ
حضرتِ سیِّدُنامعاذبن جبل رضی اللہ تَعَالٰی عنہسے مروی ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : کیا میں تمہیں جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ عر ض کی گئی : وہ کیاہے؟ ارشا د فرمایا :’’لاَ حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلاَّبِاللّٰہِ‘‘(مَجْمَعُ الزَّوَائِد ج۱۰ ص۱۱۸حدیث ۱۶۸۹۷)
(2) ننانوے بیماریوں کے لیے دوا
حضرتِ سیِّدُنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگار عَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : جس نے’’لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلاَّبِاللّٰہِ‘‘ کہا تو یہ (اسکے لئے ) ننانوے بیماریو ں کی دوا ہے ان میں سب سے ہلکی بیماری رنج والم ہے ۔(اَلتَّرْغِیب وَالتَّرْہِیب ج۲ ص۲۸۵ حدیث ۲۴۴۸)
(3)نعمت کی حفاطت کا نسخہ
حضرتِ سیِّدُنا عُقبہ بن عامررضی اللہ تَعَالٰی عنہسے مروی ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : جسی اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ نے کوئی نعمت عطا فر مائی پھر وہ بندہ اس نعمت کوبا قی رکھنا چاہتا ہوتو اسے چاہیے کہ’’لَاحَوْ لَ وَلَا قُوَّۃَ اِلاَّبِاللّٰہِ‘‘ کی کثرت کرے۔(اَلْمُعْجَمُ الْکَبِیْر ج۱۷ ص۳۱۱حدیث۸۵۹)

0 Comments