خرچ میں کُشَادَگی کرو
حضرتِ سَیِّدُناضَمُرہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے مَروی ہے کہ نبیوں کے سلطان ، سرورِ ذیشان ، رَحمتِ عالمیان ، سردارِ دو جہان، محبوبِ رحمن عَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ برکت نشان ہے : ’’ماہِ رَمَضان میں گھر والوں کے خرچ میں کُشادَگی کرو کیونکہ ماہِ رَمَضان میں خرچ کرنا اللّٰہ تَعَالٰی کی راہ میں خرچ کرنے کی طرح ہے۔‘‘ (اَلْجَامِعُ الصَّغِیْرص۱۶۲حدیث۲۷۱۶)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ماہِ رَمَضان کے فضائل سے کُتُبِ اَحادیث مالا
مال ہیں ۔ رَمَضانُ الْمُبَارَکمیں اِس قَدَ ربَرَکتیں اوررَحمتیں ہیں کہ ہمارے پیارے پیارے آقا، مکّے مدینے والے مصطَفٰے صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے یہاں تک ارشاد فرمایا، ’’اگر بندوں کو معلوم ہوتا کہ رَمَضان کیا ہے تو میری اُمّت تمنَّا کرتی کہ کاش!پورا سال رَمَضان ہی ہو۔ ‘‘ (صَحِیْحُ ابْنُ خُزَیْمَۃ ج۳ص۱۹۰حدیث۱۸۸۶)
مدینہ : تفصیلی معلومات کے لیے فیضانِ سنت کے باب فیضانِ رَمَضَان کا مطالعہ کیجیے ۔
![]() |
| Kharch Me Kushadgi Karo خرچ میں کُشَادَگی کرو |


0 Comments