جمعہ کی ہر ہرگھڑی میں د س لاکھ کی مغفرت
حضرتِ سَیِدُنا عبد اللہ ابنِ عبّاس رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے کہ
مَحْبُوبِ ربُّ العٰلمین ، سیِّدُ الْاَنْبِیائِ وَ الْمُرسَلین ، شفیعُ الْمُذْنِبیْن ، جنابِ رحمۃٌ لِّلْعٰلمین عَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ دلنشین ہے، ’’اللّٰہ! عَزَّ وَجَلَّ ماہِ رَمَضان میں روزانہ اِفطار کے وَقت دس لاکھ ایسے گُنہگاروں کو جَہنّم سے آزاد فرماتا ہے جن پر گُناہوں کی وجہ سے جہنّم واجِب ہوچُکا تھا، نِیز شبِ جُمُعہاور روزِ جُمُعہ(یعنی جُمعرات کو غُروبِ آفتاب سے لے کر جُمُعہ کے غُروبِ آفتاب تک )کی ہر ہر گھڑی میں ایسے دس دس لاکھ گنہگاروں کوجہنَّم سے آزاد کیا جاتا ہے جو عذاب کے حقدار قرار دئیے جاچکے ہوتے ہیں ۔ (کَنْزُ الْعُمّال ج ۸ص۲۲۳حدیث۲۳۷۱۶)
عِصیاں سے کبھی ہم نے کَنارہ نہ کیا
پَر تُونے دِل آزُردہ ہمارا نہ کِیا
پَر تُونے دِل آزُردہ ہمارا نہ کِیا
ہم نے تَو جہنَّم کی بَہُت کی تجویز
لیکن تِری رَحمت نے گوارا نہ کِیا
لیکن تِری رَحمت نے گوارا نہ کِیا
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کردہ احادیثِ مُبارَکہ میں ربُّ الْاَنام عَزَّ وَجَلَّ کے کس قَدَر عظیم ا لشّان اِنعام واِکرام کا ذِکْر ہے۔سُبحٰنَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ! رَمَضانُ الْمبارَکمیں روز انہ دس لاکھ ایسے گنہگاروں کی بخشِش ہوجایا کرتی ہے جواپنے گُناہوں کے سبب جہنَّم کے حَقدار قرار پاچکے ہوتے ہیں ۔نیز شبِ جُمُعہ اور روزِ جُمُعہ کی تو ہر ہر گھڑی میں دس دس لاکھ گنہگار عذابِ نار سے آزاد قرار دیئے جاتے ہیں ۔اورپھر رَمَضانُ الْمبارَک کی آخِری شب کی تَو کیاخوب بَہار ہے کہ
سارے ماہ رَمَضان میں جتنے بخشے گئے تھے اُس کے شُمار کے برابر گنہگار اُس ایک رات میں عذابِ نار سے نَجات پاتے ہیں ۔اے کاش !اللّٰہ تَعَالٰی ہم گنہگاروں اور بدکاروں کو بھی اِن مَغفِرت یافتگان میں شامِل کرلے ۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
جب کہا عِصیاں سے میں نے سخت لاچاروں میں ہوں
جن کے پَلّے کچھ نہیں ہے اُن خریداروں میں ہوں
تیری رَحمت کیلئے شامِل گُنہگاروں میں ہوں
بول اُٹّھی رَحمت نہ گھبرا میں مَدد گاروں میں ہوں
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
جب کہا عِصیاں سے میں نے سخت لاچاروں میں ہوں
جن کے پَلّے کچھ نہیں ہے اُن خریداروں میں ہوں
تیری رَحمت کیلئے شامِل گُنہگاروں میں ہوں
بول اُٹّھی رَحمت نہ گھبرا میں مَدد گاروں میں ہوں
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
![]() |
| جمعہ کی ہر ہرگھڑی میں د س لاکھ کی مغفرت Juma Ki Har Har Ghadi Me 10000 Lakh Ki Magfirat |


0 Comments