بارگاہِ خداعَزَّوَجَلَّ میں ہماری التجا:
یااللہ عَزَّوَجَلَّ !تو ہمارے سردارمحمد ِمصطفی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم پر رحمت بھیج جن کو تو نے تمام مخلوق پر فضیلت اور بلند مقام عطافرمایا،دین اسلام کی طرف ہدایت دینے والا اور راہ ِجنت کی طرف رہنمائی کرنے والا بنایا۔یااللہ عَزَّوَجَلَّ ! یارب العلمین ! ہماری طرف سے آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم پر درودِ پاک بھیج جیسے تو نے ہمیں درود بھیجنے کا حکم دیا ہے۔
یااللہ عَزَّوَجَلَّ !ہمیں شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے گروہ میں اٹھا، آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی اتباع میں کامیابی حاصل کرنے والوں میں رکھ، ہمیں شریعتِ محمدیہ عَلٰی صَاحِبِہَا
الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا مطیع بنا، آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم کی سنت پر چلا اور صحابۂ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کی اقتداء کرنے والا بنا۔
یااللہ عَزَّوَجَلَّ ! ہمیں حوضِ کوثر پر حاضرہونا نصیب فرما، حضور صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم کا دیدار عطا فرما، ان کی شفاعت سے محروم نہ فرما اوراے جلال و اکرام والے! ہمیں اپنی رحمت سے رحمت و رضوان والے گھرمیں آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم کا پڑوس عطا فرما۔
وَصَلَّی اللہ عَلٰی سیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِہٖ وَ صَحْبِہٖ اَجْمَعِیْن
![]() |
| بارگاہِ خداعَزَّوَجَلَّ میں ہماری التجا: Barghaa-e-Khuda Me Hamari Iltija |


0 Comments