دُرُودِ تُنَجِّینا کے بارے میں اِیمان افروز حِکایت
علامہ ابن فاکہانی علیہ رحمۃ اللہ الغنی کتاب ’’اَلْفَجْرُ الْمُنِیْر‘‘ میں اس دُرُود شریف کے بارے میں ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ پارسا شیخ موسیٰ ضریر رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے مجھ سے بیان کیا کہ وہ بذریعہ کشتی سمندری سفر پر روانہ ہوئے ، راستے میں شدیدطوفان نے آلیاجسے اِقْلَابِیَہ (الٹ پلٹ کر دینے والی)کہتے ہیں ۔ بہت کم لوگ ہیں جو اس طُوفان میں پھنس کر ڈوبنے سے بچتے ہیں ، لوگ ڈُوبنے کے خوف سے چیخ وپکار کرنے لگے، مجھے نیند آگئی ، خواب میں نبیِّ اکرم ، نُورِ مجسّم ، شاہ ِبنی آدم
صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زِیارت ہوئی، آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : کِشتی والوں کو کہو کہ وہ ایک ہزار مرتبہ یہ دُرُود شریف اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ صَلَاۃً تُنَجِّیْنَا بِھَاسے لیکر بَعْدَالْمَمَاتِ تک پڑھیں ۔میں بیدار ہوا اور کشتی والوں کو خواب بیان کیا ۔ہم نے مل کر تین سومرتبہ ہیپڑھاتھا کہ اللّٰہ تَعَالٰی نے طوفان سے نَجات عطافرما دی۔(مَطَالِعُ الْمُسَرَّات ص۴۷۱)
شیخ مجدالدین فیروز آبادی صاحبِ قاموس نے، شیخ حسن بن علی اسوانی کے حوالے سے بیان کیا کہ جو شخص یہ دُرُود پاک(دُرُودِتُنَجِّینا) کسی بھی مشکل، آفت یا مصیبت میں ایک ہزارمرتبہ پڑھے اللّٰہ تَعَالٰی اس مشکل کو آسان فرمادے گا اور اس کا مقصد پورا فرمادے گا۔ (مَطَالِعُ الْمُسَرَّات ص۴۷۱)
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَدٍ صَلَاۃً تُنَجِّیْنَا بِہَا مِنْ
جَمِیْعِ الْاَحْوَالِ وَالْآٰفَاتِ وَتَقْضِیْ لَنَا بِہَا جَمِیْعَ
الْحَاجَاتِوَتُطَہِّرُنَا بِہَا مِنْ جَمِیْعِ السَّیِّئَاتِ وَتَرْفَعُنَا
بِہَاعِنْدَکَ اَعْلَی الدَّرَجَاتِ وَتُبَلِّغُنَا بِہَا اَقْصَی الْغَایَاتِ مِنْ
جَمِیْعِ الْخَیْرَاتِ فِی الْحَیَاۃِ وَبَعْدَ الْمَمَاتِ
اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔
![]() |
| Darood-e-Tanjeena Ke Bare Me Imaan Afroz Waqiyaa |
ترجمہ : اے اللّٰہ! عَزَّ وَجَلَّ سیدناحضرت محمدمصطفی پرایسی رحمت نازل فرماکہ تُواِن کے سبب ہمیں تمام خوفوں اورآفتوں سے نَجات دے اوران کے سبب توہماری تمام حاجتوں کوپورا فرمااوران کی بدولت توہمیں تمام گناہوں سے پاک کردے اوران کے ذریعے تُو ہمیں بلنددَرَجات پرفائزفرمادے اوران کی بَرَکت سے توہمیں تمام نیکیوں کی آخری انتہاتک پہنچادے، زندگی میں اورموت کے بعداور بیشک تو ہر چیز پر قادر ہے ۔
شفائے اَمراض
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَامُحَمَّدٍطِبِّ الْقُلُوْبِ وَدَوَآئِھَا
وَعَافِیَۃِ الْاَبْدَانِ وَشِفَآئِھَاوَنُوْرِالْاَبْصَارِوَضِیَآئِھَا
وَعَلٰی اٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ
باوُضومریض کولکھ کردیں کہ زبان سے چاٹے یاپانی میں گھول کرپلادیں ۔ شفاہونے تک یہ عمل برابرکرتے رہیں بِاِذْنِ اللّٰہ موت کے سواہرمرض کومُفِیدہے۔


0 Comments