Darood-e-Taaj Ke 8 Madani Phool

’’رسولِ رحمت ‘‘کے آٹھ حروف کی نسبت سے دُرُود تاج کے 8 مدنی پھول

(1)جوشخص عروجِ ماہ(یعنی چاندکی پہلی سے چودھویں تک)شبِ جمعہ میں بعدنماز عشا باوضو پاک کپڑے پہن کرخوشبو لگاکرایک سوسترباراس دُرُودپاک کوپڑھ کرسو رہے، گیارہ شب مُتَوَاتَراسی طرح کرے  اِنْ شَآءَ اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ       حضور صَلَّی  اللہ   تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زِیارت سے مشرَّف ہو گا۔
(۲)سحروآسیب جن وشیطان کے دفع کے لئے اورچیچک کے لئے 11 بارپڑھ کردم کرے  اِنْ شَآءَ اللّٰہ   عَزَّ وَجَلَّ    فائدہ ہوگا۔
(۳)قلْب کی صفائی کے لئے ہرروزبعدنمازصبح ساٹھ باراوربعدنمازِعصرتین باراور بعدنَمازِعشا3 باروِرْدرکھے ۔
(۴)دشمنوں ، ظالموں ، حاسِدوں اورحاکموں کے شرسے محفوظ رہنے کے لیے اور غم وغربت دورہونے کے لیے چالیس شب متواتربعدنمازِعشا41 بارپڑھے۔
(۵) روزی میں بَرَکت کے لیے سات باربعدنمازِفَجْر ہمیشہ وِرد رکھے ۔
(۶)عَقِیْمَہ(بانجھ عورت)کے لیے21خُرموں (چھوہاروں )پرسات سات باردم کرکے ایکخُرما (چھوہارا) روزکھلادے اوربعدِحیض طُہر(یعنی پاکی کے ایام)میں ہمبسترہوبفضلِ خدا    عَزَّ وَجَلَّ    نیک فرزند پیداہو۔ 
(۷)اگرحامِلہ پرخَلَل (یعنی تکلیف)ہوتوسات دن برابرسات مرتبہ پانی پردم کرکے پلائے ۔
(۸)واسطے مواصلتِ طالِب ومطلوب(جائز محبت مَثَلاً میاں بیوی میں محبت) اور ہر
 مقصودکے لیے آدھی رات کے بعدباوُضو چالیس بارصِدْق ویقین کے ساتھ پڑھے  اِنْ شَآءَ اللّٰہ   عَزَّ وَجَلَّ     مطلوبِ دلی حاصل ہوگا۔ (اَعْمَال رضا   ص۲۲)

Darood-e-Taaj Ke 8 Madani Phool
Darood-e-Taaj Ke 8 Madani Phool
Darood-e-Taaj Ke 8 Madani Phool
Darood-e-Taaj Ke 8 Madani Phool



ترجمہ   :   اے اللّٰہ !  عَزَّ وَجَلَّ     رحمت فرماہمارے سرداراورہمارے آقامحمد، تاج ومعراج والے، بُراق اوربلندی والے پر، بَلِیَّات ووَبائ، قحط ومرض، دُکھ اور مصیبت کے دورکرنے والے پر، جن کااِسمِ گرامی لکھاہواہے بلندہے اوراللّٰہ   عَزَّ وَجَلَّ     کے نام کے ساتھ جڑاہواہے لوحِ محفوظ اورقلم میں رنگ آمیزی کیاہواہے ، عرب اورعجم کے سردار، جن کاجسم مبارک ہرعیب سے مبرّا، خوشبو کا منبع ، انتہائی پاکیزہ، نورٌعلی نور، اپنے گھراورحرم میں (ان تمام احوال کے ساتھ آج بھی موجودہے )صبح کے روشن اورخوشنما سورج، چودھویں رات کے چاند، بلندی کے ماخذ، ہدایت کے نور، مخلوق کی جائے پناہ، تاریکیوں کے چراغ، بہترین خلق وعادات والے، امّتوں کی شفاعت کرنے والے ، سخاوت اورکرم کے والی پردُرُودوسلام اوراللّٰہ   عَزَّ وَجَلَّ     ان کامحافظ ہے جبریل

 امین خادِم ہیں اور بُراق سواری ہے معراج ان کاسفرہے اورسدرۃالمنتہیٰ ان کامقام ہے اورقاب قوسین (کمال قرب الٰہی )ان کامطلوب ہے اورمطلوب یعنی کمال قرب الٰہی وہی مقصودہے اورمقصودحاصل ہوچکاہے تمام رسولوں کے سردار، تمام انبیاء کے بعدآنیوالے، گنہگاروں کی شفاعت کرنے والے ، مسافروں اوراجنبیوں کے غمگسار، تمام جہانوں پررحم فرمانے والے، عاشقوں کی راحت اور مشتاقوں کی مراد، جملہ ہائے عارفوں کے سورج، سالکوں کے چراغ، مقربین کی شمع، فقیروں پر دیسیوں اور مسکینوں سے محبت والفت رکھنے والے، جنات اورانسانوں کے سردار، حرم مکہ اورحرم مدینہ کے نبی، بیت المقدس اورخانہ کعبہ دونوں قبلوں کے امام، دنیا و آخرت میں ہمارے وسیلہ، قاب قوسین کی نویدوالے، مشرقوں اورمغربوں کے رب کے حبیب، امام حسن اورامام حسین کے نانا، ہمارے آقا، جملہ جن واِنس کے والی، یعنی ابوالقاسم محمد بن عبد اللہ    ، اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ    کے نورمیں سے عظمت ورفعت والے نورپردُرُودوسلام، ان کے نورِجمال کے عاشقو، خوب صلاۃ وسلام بھیجوان کی ذات والاصفات پراوران کی آل واصحاب پر۔

Post a Comment

0 Comments