تلفظ اور اعراب کی درستی :

تلفظ اور اعراب کی درستی : 

دعا میں تلفظ و اعراب کی درستی  کا خاص خیال رکھیں  بالخصوص قرآنی دعاؤں، آیتِ دُرُود وَ اختتامِ دعا کی آیات میں تجوید کے قواعد کا خیال رکھا جائے ۔ قرآنی دعائیں
 کسی قاری یا عالم صاحب کو سنا کر چیک کروا لیجیے  ۔ 

دعا میں خلافِ شرع اَشعار سے اِجتناب کیجئے :  

اگر دُعا میں اَشعار پڑھنا چاہیں تو مُستند علمائے کرام کے ہی اَشعار پڑھیے ، اس لیے کہ غیرمحتاط اور جاہل شعرا کے بعض اَشعار  خلافِ شرع بلکہ  کفریات پر بھی مبنی ہوتے ہیں ۔ 

سوچ سمجھ کر مانگئے : 

حضرت سیّدناموسیٰ عَلٰی نَبِیِّنا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ایک دن ایک ایسی لاش کے پاس سے گزرے جس کے پیٹ کو درندوں نے پھاڑ کر اس کا گوشت نوچ لیا تھا ۔  حضرتِ سیّدنا موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے اسے پہچان کر اللہ کریم کی بارگاہ میں عرض کی :  اے میرے رب !یہ تو تیرا اطاعت گزارتھا ، تویہ میں کیا دیکھ رہا ہوں؟اللہتعالیٰ نے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی طرف وحی بھیجی : اے موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام! اس شخص نے مجھ سے ایسے مرتبے کی دعا کی  جس تک یہ اپنے اعمال کے ذریعے تو نہیں  پہنچ سکا، میں نے اسے اس تکلیف میں مبتلا کردیا تاکہ اُس درجے تک پہنچ  جائے  ۔ (1)
دُعا میں غیر محتاط جملوں کی 18مثالیں
دعا میں غیر محتاط جملوں سے پرہیز کیجئے ۔ غیر محتاط جملوں کی 18 مثالیں مع درست جملوں کے ملاحظہ کیجیے : 
________________________________
1 -     تنبیہ المغترین، و من اخلاقهم کثرۃ الصبر علی البلایا والنوازل الخ، ص۱۷۳



Post a Comment

0 Comments