رَبّ عّزَّوجلَّ کے دُرُود بھیجنے سے کیا مُراد ہے
شبِ مِعْراج جب حُضُورِپاک ،صاحبِ مِعْراج صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سِدْرَۃُ المُنْتہٰیکے بعد رَفْرَف نامی نورانی تخت پر جلوہ اَفروز ہوکر مزید مِعْراج کے سفر کی طرف بڑھے، چلتے چلتے بالاخر ایک ایسے مقام پر پہنچے جہاں یہ تخت بھی رہ گیا اور حُضُورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تنِ تنہارہ گئے ۔
اِما م شَعْرانی قُدِّسَ سِرُّہُ الرَّبَّانِی فرماتے ہیں :’’اس وَقت حُضُور کو وحشت سی محسوس ہونے لگی ، توآپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَالسَّلامنے ایک آواز سنی جوحضرتِ سیِّدُنا صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اﷲُ تَعَالٰی عَنْہ کی آواز سے مشابہ تھی ۔ وہ آواز یہ تھی’’ یَامُحَمَّد قِفْ اِنَّ رَ بَّکَ یُصَلِّیْ، اے محمد صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم رک جائیے! بیشک آپ کا رَبّ دُرُود بھیجتاہے۔ ‘‘ (الیواقیت والجواہر،ص۲۷۶ ، مقالات کاظمی ،۱/ ۱۷۳)
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکا اپنے نبی پر دُرُود بھیجنے سے مُراد یہ ہے کہ رَبّ تعالیٰ حُضُور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَالسَّلامکی ثنا وتعظیم بیان فرماتا ہے جیساکہ علاَّمہ ابنِ حَجر عَسْقلانی قُدِّسَ سِرُّہُ الرَّبَّانِی ابُو العالیہ کے حوالے سے بیان کرتے ہیں :’’ اَنَّ مَعْنَی صَلَاۃِاللّٰہِ عَلٰی نَبِیِّہ،ثَنَاؤُہُ عَلَیْہِ وَتَعْظِیْمُہٗ،یعنی اللّٰہ تعالیٰ اہے کہ خُدائے بُزُرگ وبَرتر آپ کی تعریف اورعَظْمَت بیان فرماتا ہے ۔ ‘‘(فتح الباری،کتاب الدعوات،باب الصلاۃ علی النبی ،۱۲ ۱ /۱۳۱،تحت الحدیث:۶۳۵۸)
دیدارِ اِلٰہی کا شوق
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بیان کردہ روایت میں اللّٰہ تبارک و تعالیٰ نے مِعْراج کی رات اپنے حبیبِ کریم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ والتسلیم پر دُرُودِپاک کے گجرے نچھاور کیے اور اپنے دیدار سے بھی نوازا ۔ یادرہے ! دیدارِ الٰہی ایک ایسی نعمتِ عظمیٰ ہے کہ جس کے حُصُول کا ہمیشہ سے ہرخاص و عام ہی تمنائی رہا ہے ، جس کی طلب ہر دل کی دھڑکن بنی رہی حتی کہ یہ ہی آرزُو اِلتجا بن کرحضرتِ سیِّدُنا موسیٰ کلیمُ اللّٰہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے مُبارک لبوں پر بھی آگئی ، عرض کی: ’’رَبِّ اَرِنِیْ،اے رَبّ میرے مجھے اپنا دیدار دکھا !‘‘رَبّ عَزَّوَجَلَّ نے ارشاد فرمایا:’’ لَنْ تَرٰنِیْ تو مجھے ہرگز نہ دیکھ سکے گا ۔‘‘، مگر جب بات اپنے حبیب کی آئی توخُود حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلامکو بھیج کر محبوب کو بلوا یااور اپنے دیدار سے مُسْتَفِیْض فرمایا ، جبھی تو بُلبلِ باغِ جِنان ، شاعرِ خوش بیان امام احمد رضاخان عَلَیْہ رَحْمَۃُ الرَّحمٰن بے ساختہ پُکار اٹھتے ہیں :
تَبَارَکَ اللّٰہ شان تیری تجھی کو زیبا ہے بے نیازی
کہیں تو وہ جوشِ لَنْ تَرانِیْ کہیں تقاضے وصال کے تھے
(حدائقِ بخشش،ص۲۳۴)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
پنے نبی پر جو دُرُود بھیجتا ہے اس سے مُرادیہ
شاہ دُولہا بنا آج کی رات ہے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے قرآنِ مجید فرقانِ حمید میں اس واقعۂ معراج کو ان اَلفاظ میں بیا ن فرمایا ہے :
سُبْحٰنَ الَّذِیْٓ اَسْرٰی بِعَبْدِہٖ لَیْلًا مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ اِلَی الْمَسْجِدِ الْاَقْصَا الَّذِیْ بٰرَکْنَا حَوْلَہ لِنُرِیَہ مِنْ اٰیٰتِنَا اِنَّہ ہُوَ السَّمِیْعُ البَصِیْرُ ٭ (پ۱۵،بنی اسرائیل :۱)
ترجمۂ کنزالایمان :پاکی ہے اسے جو راتوں رات اپنے بند ے کو لے گیا مسجد حرام سے مسجد اقصا تک جس کے گرداگرد ہم نے بَرَکت رکھی کہ ہم اسے اپنی عظیم نشانیاں دکھائیں بیشک وہ سنتا دیکھتا ہے ۔
حضرتِ صدر ا لْافاضِل مولانا سیِّدمحمد نعیم الدِّین مُراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْہَادی خَزائن العرفانمیں اس آیتِ کریمہ کے تَحت فرماتے ہیں :’’ مِعْراج شریف نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وسلَّم کا ایک جلیل مُعجِزہ اور اللّٰہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے اور اس سے حُضُور کا وہ کمالِ قُرب ظاہر ہوتا ہے جو مخلوقِ الٰہی میں آپ کے سوا کسی کو مُیسَّر نہیں ۔ نَبُوَّت کے بارہویں سال سیدِ عالَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مِعْراج سے نوازے گئے مہینہ میں اِختلاف ہے مگر اَشہر(یعنی زیادہ مشہور بات) یہ ہے کہ ستائیسویں رجب کو مِعْراج ہوئی مکّہ مُکرَّمہ سے حضور پُرنور
لَفْظِ سُبْحٰن کی حکمت
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اللّٰہتعالیٰ نے اس عَظیم وجلیل واقعہ کے بیان کولَفْظِ سُبحان سے شُروع فرمایا جس سے مُراد اللّٰہ تعالیٰ کی تَنْزِیْہ (یعنی پاکی ) اور ذات ِباری تعالیٰ کا ہر عیب ونقص سے پاک ہونا ہے ۔ اس میں یہ حکمت ہے کہ واقعاتِ مِعْراج جسمانی کی بنا پرمُنکرین کی طرف سے جس قدر اِعتراضات ہوسکتے تھے ان سب کا جواب ہوجائے ۔ مثلاً حُضُور نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! حُضُورفخرِ موجودات سید کائنات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اس عَظیمُ الشَّان مُعجزے پر مُعْتَرِضِیْن و مُعانِدِیْن کا بے جا اِعتراضات کرنا کوئی نئی بات نہیں بلکہ آپ عَلَیْہ السَّلام کے دورِ مبارک میں بھی بہت سے کوتاہ اَندیش اور حقیقت سے نا آشنا لوگ اس عظیم مُعجزے کا انکار کرتے آئے ہیں ، اللّٰہ تبارک وتعالیٰ ہمیں ایسوں سے محفوظ فرمائے اور حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ذکرِ خیر اورمُعجزاتِ جلیلہ کا خُوب خُوب چرچا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
جس روز صفا کی چوٹی پر کھڑے ہو کراللّٰہ تعالیٰ کے محبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے قریشِ مکہ کو دعوتِ توحید دی تھی اسی روز سے عَداوت وعِناد کے شُعلے بھڑکنے لگے ، ہر طرف سے مَصائب و آلام کا سیلاب اُمڈ آیا۔ رَنج و غم کا اندھیرا دن بدن گہرا ہوتا چلاگیا۔ لیکن اس تاریکی میں آپ کے چچا ابو طالب اور اُمُّ الْمؤمِنین حضرت سَیِّدَتُنا خدیجہ رَضِیَ اللّٰہ تَعالٰی عَنْہا کا وجود ہر نازک مرحلہ پر آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکیلئے تسکین و طمانیَّت کا سبب بنا رہا ، بعثتِ نبوی کے دسویں سال آپ کے چچانے وفات پائی ، اس صدمہ کا زَخم ابھی مُندَمِل بھی نہ ہونے پایا تھا کہ مُونِس و ہَمدَم رَفیقۂ حیات حضرت سَیِّدَتُنا خدیجہ رَضِیَ اللّٰہ تَعالٰی عَنْہَا بھی آپ کو داغِ مُفارَقت دے گئیں ،کُفّارِ مکہ کو اب ان کی انسانیَّت سوز کارستانیوں سے روکنے والا اور ان کی سفاکانہ روش پرمَلامت کرنے والا بھی کوئی نہ رہا جس کے باعث ان کی اِیذا رَسانیاں ناقابلِ برداشت حد تک بڑھ گئیں ۔
سفرِ معراج کا آغاز
اس سفرِمُقدَّس کے تما م احوال و واقعات احادیثِ مُبارکہ اورکُتُبِ سیرت میں تفصیلاً مذکور ہیں ۔ آئیے نبیِّ مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے ذکرِ خیر کرنے اور آپعَلَیْہِ السَّلامکے بُلند وبالا مراتب جاننے کے لئے ہم بھی مختصراً معراج شریف کا ایمان اَفروز واقعہ سنتے ہیں ۔چُنانچہ
مِعْراج کی رات سرورکائنات ،فخرِموجودات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے گھر کی چھت کُھلی اور ناگہاں حضرت سَیِّدُناجبرئیل عَلَیْہِ السَّلام چند فِرِشتوں
نمازِ اقصٰی میں تھا یہی سِرعیاں ہوں معنِیٔ اَوَّل آخر
کہ دَست بَسْتہ ہیں پیچھے حاضر جو سلطنت آگے کر گئے تھے
( حدائقِ بخشش ،ص۲۳۲)
جب یہاں سے نکلے تو حضرت جبریلعَلَیْہِ السَّلام نے شراب اور دُودھ کے دو پیالے آپ کے سامنے پیش کیے آپ نے دُودھ کا پیالہ اُٹھا لیا۔ یہ دیکھ کر حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلام نے کہا کہ آپ نے فطرت کو پسند فرمایا اگر آپ شراب کا پیالہ اُٹھا لیتے تو آپ کی اُمَّت گمراہ ہو جاتی۔ پھر حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلام آپ کو ساتھ لے کر آسمان پر چڑھے پہلے آسمان میں حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلام سے، دوسرے آسمان میں حضرت یحییٰ و حضرت عیسیٰعَلَیْہِمَا السَّلام سے جو دونوں
کسے ملے گھاٹ کا کنارا کدھر سے گزرا کہَاں اتارا
بھرا جو مثلِ نظر طرارا وہ اپنی آنکھوں سے خود چھپے تھے
پڑے ہیں یاں خود جہت کو لالے کسے بتائے کدھر گئے تھے
(حدائقِ بخشش،ص۲۳۵)
پھر آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اللّٰہ تعالیٰ کاخاص قرب حاصل کیا اسی مقامِ قرب کو قرآنِ مجید میں ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے :’’ ثُمَّ دَنَا فَتَدَلّٰی فَکَانَ قَابَ قَوْسَیْنِ اَوْ اَدْنٰی ‘‘وہاں کیا ہوا، یہ بھی میری اور آپ کی عقل کی رسائی سے بالا تر ہے ۔
پھر جب آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمعالمِ ملکوت کی اچھی طرح سیر فرما کر اور آیاتِ الٰہیہ کا مُعاینہ و مُشاہَدہ فرما کر آسمان سے زمین پر تشریف لائے اوربَیْتُ الْمَقْدِس میں داخل ہوئے اور بُراق پر سوار ہو کر مَکّہ مُکرَّمہ کے لیے روانہ ہوئے ۔ راستہ میں آپ نے بَیْتُ الْمَقْدِس سے مَکّہ تک کی تمام منزلوں اور قریش کے قافلہ کو بھی دیکھا۔ ان تمام مراحل کے طے ہونے کے بعد آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مسجدِحرام میں پہنچ کر چونکہ ابھی رات کا کافی حصہ باقی تھا ، سوگئے ۔
خدا کی قُدرت کہ چاند حق کے، کروڑوں منزل میں جلوہ کرکے
ابھی نہ تاروں کی چھاؤں بدلی، کہ نور کے تڑکے آلیے تھے
(حدائقِ بخشش،ص۲۳۷)
اور صُبحکو بیدار ہوئے اور جب رات کے واقعات کا آپ نے قریش کے سامنے تَذْکرہ فرمایا تو رؤسائے قریش کو سخت تَعَجُّب ہوا یہاں تک کہ بعض کو ر
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!واقعۂ مِعْراج کی تصدیق میں ایمان کا امتحان ہے کہ مختصر سی گھڑی میں بیداری کے عالم میں جسم شریف کے ساتھ آسمان و عرشِ اَعظم تک بلکہ عرش سے بھی اُوپر حدِلامکان تک تشریف لے جانا عقل سے بالاتر ہے اسی وَجہ سے وہ لوگ جن کے دل نورِایمان سے خالی تھے اُنہوں نے اس عظیم واقعے کو نہ صرف جُھٹلایا بلکہ طرح طرح سے اس کا مَذاق بھی اُڑایا لیکن جن کے دلوں میں یقینِ کامل کا چراغ روشن تھا وہ کسی بھی پریشانی اور تَرَدُّد کا شکار نہیں
تصدیقِ مِعْراج کرنے والے صحابی
اُمُّ المُؤمنینحضرت سَیِّدَتُنا عائشہ صدِّیقہ رَضِی اللّٰہ تَعالٰی عَنْہاسے روایت ہے، فرماتی ہیں :جب حُضُورنبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو مسجدِ حرام سے مسجدِ اَقصیٰ کی سیر کرائی گئی تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے دوسری صُبح لوگوں کے سامنے اس مکمل واقعے کو بیان فرمایا ، مُشرکین وغیرہ دوڑتے ہوئے حضرت سَیِّدُنا ابوبکر صدِّیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعالٰی عَنْہ کے پاس پہنچے اور کہنے لگے : ’’ہَلْ لَکَ اِلٰی صَاحِبِکَ یَزْعُمُ اَسْرٰی بِہِ اللَّیْلَۃَ اِلَی بَیْتِ الْمَقْدَس؟یعنی کیا آپ اس بات کی تصدیق کرسکتے ہیں جوآپ کے دوست نے کہی ہے کہ اُنہوں نے راتوں رات مسجدِ حرام سے مسجد اَقصیٰ کی سیر کی ؟‘‘ آپ رَضِی اللّٰہ تَعالٰی عَنْہنے فرمایا: ’’کیا آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے واقعی یہ بیان فرمایا ہے؟‘‘ اُنہوں نے کہا: ’’جی ہاں ۔‘‘ آپ رَضِی اللّٰہ تَعالٰی عَنْہ نے فرمایا:’’ لَئِنْ کَانَ قَالَ ذٰلِکَ لَقَدْ صَدَق یعنی اگر آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے یہ ارشاد فرمایا ہے تو یقیناً سچ فرمایا ہے ۔‘‘ اور میں ان کی اس بات کی بلا جھجک تصدیق کرتاہوں ۔ اُنہوں نے کہا: ’’اَوَ تُصَدِّقُہُ اَنَّہُ ذَہَبَ اللَّیْلَۃَ إِلٰی بَیْتِ الْمَقْدِس وَ جَاء َ قَبْلَ اَنْ یُصْبِحَ؟ یعنی کیا
سُبْحٰنَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کس قَدر کامل ایمان تھا صدِّیق اکبر رَضِیَ اﷲُ تَعَالٰی عَنْہ کا کہ جب آپ نے یہ سنا کہ جنابِ صادق و امین عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَالسَّلامنے ایسا ایسا فرمایا ہے تو اس پر آنکھ بند کرکے یقین کرلیا ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اے ہمار ے پیارے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ!ہمیں اپنے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی سچی مَحَبَّت عطافرمااور آپ کی سنَّتوں پر چلتے ہوئے اپنی زندگی بسر کرنے کی توفیق عطافرما۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
٭…٭…٭…٭…٭…٭

0 Comments