Qabz Ke Tibbi Ilaaj

قبض کے طِبّی علاج

بدہضمی کے کئی علاج ہیں مِنْجملہ یہ کہ (1)قبض ہوتو دو ایک وقت کا فاقہ کرلے  اِنْ شَآءَ اللّٰہ    عَزَّ وَجَلَّ    پیٹ کا بوجھ کم ہوجائیگا اور مِعدے کو آرام بھی ملیگا  (2) مناسب مقدار میں پپیتا کھالے(3)اِسپغول کا چِھلکا ایک یا تین چمچ پانی سے پھانک لے اگر اِس سے کام نہ چلے توحسبِ ضَرورت اس کی مِقدار بڑھا لے ۔ اگر اکثر قبض رَہتی ہو تو ہفتے میں دو ایک بار اِسی طرح کرے (4 ) پِسی ہوئی ہَڑچائے کا آدھا چمچ سوتے وقت پانی سے لیجئے ہوسکے تو کم ازکم چار ماہ تک روزانہ استِعمال کیجئے  اِنْ شَآءَ اللّٰہ   عَزَّ وَجَلَّ   قبض کے ساتھ ساتھ بہت ساری بیماریوں بلکہ حافِظہ کیلئے بھی مفید پائیں گے۔

قبض کے چار علاج

’’قوت القلوب‘‘جلد2، صفحہ 365، پرنقل ہے کہ 6 گھنٹے سے قبل اگر کھانا نکل جائے تب بھی مِعدہ بیمار اور اگر 24 گھنٹے سے زیادہ وقت تک خارج نہ ہو تب بھی سمجھ لیجئے کہ معدہ بیمار ہے۔جوڑوں کا دردپیٹ کی ہوا روکنے کا نتیجہ ہے ۔ جس طرح نہر کا چلتا پانی اگر روک دیا جائے تو نہرکے کناروں کو نقصان ہوتا اور کنارے ٹوٹ کر پانی بہنے لگتا ہے۔ اِسی طرح پیشاب روکنے سے جسم کو نقصا ن ہوتاہے۔(قُوتُ الْقُلُوْب ج۲ ص۳۶۵)
      اپنا ہاضمہ درست رکھئے ، ورنہ موٹاپے کا علاج مشکل ہے ، سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کیجئے۔ اگرقبض رہتی ہو تو(1) چار، پانچ عدد بیج سمیت پکّے اَمرود یا(2) مناسب مقدار میں پپیتا کھا لیجئیاِنْ شَآءَ اللہ    عَزَّ وَجَلَّ    پیٹ صاف ہو جائیگا۔ (3)ہر چوتھے دن تین چارچمچ اسپغول کی بھوسی یا ایک چمچ کوئی سا بھی ہاضم چورن پانی کے ساتھ نگل لیجئے۔ اِنْ شَآءَ اللہ    عَزَّ وَجَلَّ    پیٹکی صفائی ہوتی رہے گی۔ روز روز اگر اسپغول یا ہاضم چورن استعمال کیا جائے تو اکثر بے اثر ہو جاتا ہے نیز(4) اگر آپ کا ڈاکٹر اجازت دے تو ہر دو یا تین ماہ بعد پانچ دن تک صبح و شام ایک ایک ٹِکیاگرامیکس400 ملی گرام (Metronidazole) GRAMEX400mg        استعمال کیجئے۔ اسے قبض، بدہضمی وغیرہ اَمراض اورپیٹ کی اصلاح کیلئے ان شاء اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ 
بہترین دواپائینگے۔ مگر جب بھی یہ ٹکیالینا شروع کریں تو مسلسل پانچ دن پورے کرنا ضروری ہے۔ خالی پیٹ میں بھی لے سکتے ہیں ۔

Qabz Ke Tibbi Ilaaj
Qabz Ke Tibbi Ilaaj

Post a Comment

0 Comments