15 Tibbi Ilaj

15طبّی علاج

{۱۔۲}بال لمبے کرنے کے دو نسخے
   ٭ 250 گرام آملہ، 125گرام سکاکائی اور 125 گرام میتھی دانہ پیس کر محفوظ کر لیجئے۔ دو چمچ حسبِ ضرورت پانی میں رات کو بھگو دیجئے، صبح چھان کر سر دھولیجئے، ہفتہ میں ایک بار یہ عمل کیجئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ بال گرنا بند ہو ں گے اور بال لمبے ہونے بھی شروع ہوجائیں گے ٭ آملے کا سفوف (پوڈر) بنوالیجئے، حسب ضرورت پوڈر میں پانی ملاکر گاڑھا سا لیپ بنالیجئے، پھر اسے تمام بالوں کی جڑوں میں لگاکر کچھ دیر بعد سر دھولیجئے۔

{۳}دانتوں کے درد اورسُوجن کا طِبّی علاج

    مسوڑھوں میں سوجن ہو، خون یا پیپ نکلتا ہو تو تھوڑا سا گرم پانی لے کر اُس میں تھوڑی سی پھٹکری ڈا ل دیجئے، پھٹکری حل ہوجانے کے بعد وہ پانی دانتوں اور مسوڑھوں پر ملئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کافی فائدہ ہوگا۔

{۴۔۵} شوگر کا طِبّی عِلاج

    ٭بڑی الائچی کے اندر سے دانے نکال کر  روزانہ صبح و شام پانچ پانچ دانے چبالیا کریں ، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ جلدشفا حاصل ہو گی ٭ آمْلہ، جامن کے بیج اور کریلوں کے بیج یہ تینوں چیزیں ہم وزن لے کر ان کا سفوف (پوڈر) بنالیجئے، ذِیابِیْطُس (DIABETES) کی عمدہ دوا تیّار ہے، اِس سفوف کی ایک چھوٹی 

چمچ دن میں ایک یا دوبار لینا مرض بڑھنے سے روکتا ہے۔

{۶}ماہواری کے درد کاطبّی علاج

  جس کو ماہواری (M.C.) کے دِنوں میں پیٹ اور کمر وغیرہ میں درد ہوتا ہو، ناف میں تیل لگا لیا کرے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ دَرد سے چھٹکارا مل جائے گا۔

{۷۔۸}دَست (لوز موشن) کے 2 طبّی علاج

  ٭ آدھی چمچ چائے کی پتی پانی سے پھانک لیجئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ دست ختم ہوجائیں گے۔ چھوٹے بچوں کو ایک چٹکی چائے کی پتی پانی سے دینا ہی کافی ہے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ان کو بھی فائدہ ہوجائے گا ٭ سبز پودینہ دھوپ میں سکھا کر، پیس کر اس کا پوڈر کسی بوتل میں محفوظ کرلیجئے۔ اگر کبھی دست (لوز موشن) لگ
جائیں تو  صبح و شام آدھا چمچ پانی سے استعمال کیجئے اِنْ شَآءَ اللہ معدے میں ٹھنڈک ہوجائے گی اور شفا حاصل ہوگی۔

{۹}نکسیر بند کرنے کاطبّی علاج

15 Tibbi Ilaj
15 Tibbi Ilaj 


لیموں کا رس کپڑے میں چھان کر ڈراپر سے ناک میں قطرہ قطرہ ڈالئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ خون بند ہوجائے گا۔

{۱۰}ناک بند ہونے کا طبّی علاج

   رات کو ناک بند ہوجائے اور سانس لینے میں رکاوٹ آتی ہو تو نیم کے تھوڑے سے تازہ پتے صاف کرکے ان کو پانی میں چولہے پر جوش دے کر کھانے کا نمک حل کرکے قابل برداشت ہوجانے پر اُس پانی سے ناک دھویئے اور دن میں دو بار اِسی سے غرارے کیجئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ناک کھل جائے گی۔

{۱۱۔۱۲}ہچکی کے دوچُٹکُلے

    ٭کاغذ کی تھیلی یا پلاسٹک کا شاپر منہ اور ناک پرچڑھاکر ہاتھوں سے ا س طرح دبا کر رکھئے کہ ناک اور منہ کی سانس کی ہوا باہر نہ نکلنے پائے، اُ سی شاپر کے اندر سانس لیجئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ایک دومنٹ کے اندر اندر  ہچکی بند ہوجائے گی ٭ایک چھوٹی الائچی اچھی طرح چبا کرنگل لیجئے اور فوراً ٹھنڈے پانی کا ایک گلاس پی لیجئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  ہچکی بند ہوجائے گی۔

{۱۳تا ۱۵}منہ کی بدبو کے تین طِبّی علاج

  ٭کچی پیاز اور کچّا لہسن کھانے سے منہ میں بدبو ہوجاتی ہے، ادرک کا ٹکڑا خوب چبا کر کھا لیجئے، اِسی طرح اجوائن یا، گڑ یا 
سونف یا چند چھوٹی الائچیاں خوب چبا کر نگل لیجئے، اِنْ شَآءَ اللہ بدبو ختم ہوجائے گی ٭ نیم کے 12 پتے ایک گلاس پانی میں اچھی طرح ابال کر چھان لیجئے، پانی کی گرمی کچھ کم ہونے پر اس سے غرارے کیجئے، یہ جراثیم کش ہے، اس کے باقاعدہ استعمال سے منہ کا اندرونی حصہ صاف ہوتا اور منہ کی بدبو دور ہوجاتی ہے ٭ نیم گرم پانی میں نمک ملا کر غرارے کیجئے، نمک میں پائے جانے والے عناصر مردہ خلیوں کو نکال کر منہ کی بدبو  دور کرتے ہیں۔




Post a Comment

0 Comments