مدنی پنج سورہ پڑھا کریں


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط   بِسْمِ  اللہ   الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم  ط

’’مدنی پنج سورہ پڑھا کریں ‘‘کیاُنیس حُرُوف کی نسبت سے یہ کتاب  پڑھنے کی 19 نیّتیں

  فرمانِ مصطفیٰ  صَلَّی  اللہ    تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   :     نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِنْ عَمَلِہٖ یعنی ’’مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہترہے۔‘‘  
 (المعجم الکبیر للطبراني، الحدیث  :    ۵۹۴۲، ج۶، ص۱۸۵)
دو مدنی پھول  :    (۱)  بغیر اچھی نیت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔
               (۲)  جتنی اچھی نیتیں زیادہ، اُتنا ثواب بھی زیادہ۔
      (1)ہربارحَمْدو(2)صلوٰۃاور(3)تعوُّذو(4)تَسمِیہ سے آغاز کروں گا(اسی صفحہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا)(5)رِضائے الٰہی   عَزَّ وَجَلَّ    کیلئے اس کتاب کا اوّل تا آخِر مطالَعہ کروں گا (6) حتَّی الْوَسْع اِس کا باوُضُو اور (7)قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا(8) قرآنی آیات اور (9)اَحادیثِ مبارَکہ کی زِیارت کروں گا(10)جہاں جہاں ’’اللّٰہ‘‘ کا نام پاک آئے گا وہاں   عَزَّ وَجَلَّ     اور(11) جہاں جہاں ’’سرکار‘‘کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں   صَلَّی  اللہ   تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   پڑھوں گا(12)(اپنے ذاتی نسخے پر) عِندَالضَّرورت خاص خاص مقامات انڈر لائن کروں گا(13)(اپنے ذاتی نسخے پر)  ’’یادداشت‘‘ والے صفحہ پر ضَروری نِکات لکھوں گا(14)دوسروں کویہ کتابپڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا(15) اس حدیثِ پاک ’’  تَھَادَوْا تَحَابُّوْایعنی  ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی ۔‘‘ (مؤطا امام مالک ، ج۲، ص۴۰۷، رقم  :    ۱۷۳۱) پرعمل کی نیت سے(ایک یا 


حسبِ توفیق تعداد میں ) یہ کتابیں خرید کر دوسروں کو تحفۃً دوں گا(16)جن کو دُوں گا حتّی الامکان انہیں یہ ھَدَف بھی دوں گا کہ آپ اتنے (مثلاً40)دن کے اندر اندر مکمل پڑھ لیجئے (17)کم از کم ایک عدد مدنی پنج سورہ کسی مسجد یامزارشریف پر مسلمانوں کے پڑھنے کیلئے رکھوں گا ( صرف اسی مسجد و مزار پر رکھئے جہاں پہلے سے موجود نہ ہو ) (18)اس کتاب کے مطالَعَہ کا ثواب ساری اُمّت کو ایصال کروں گا۔ (19) کتابت وغیرہ میں شَرْعی غَلَطی ملی تو نا شِرین کو تحریری طور پَر مُطَّلع کروں گا(زبانی کہنا یا کہلوانا خاص مفید نہیں ہوتا)





Post a Comment

0 Comments