Har Maah 3 Rozey Rakhney Ka Sawab

ہر ماہ تین روزے رکھنے کاثواب 

ہرمَدَنی ماہ (یعنی سنِ ہجری کے مہینے)میں کم ازکم تین۳   روزے ہر اسلامی بھائی اور اسلامی بہن کو رکھ ہی لینے چاہئیں ۔ اس کے بے شُمار دُنیوَی اور اُخْرَوِی فوائِد وفضائل ہیں ۔ بِہتر یہ ہے کہ یہ روزے ’’ایّامِ بِیْض ‘‘یعنی چاند کی ۱۳، ۱۴، اور ۱۵ تاریخ
 کو رکھے جائیں ۔ 

’’ یا ربِّ محمّد ‘‘ کے آٹھ حُرُوف کی نسبت سے  اَیّامِ بِیْض  کے روزوں کے مُتَعَلِّق8رِوایات

(1) اُمُّالْمُؤمِنِین حضرتِ سَیِّدَتُنا حفصہ رضی  اللہ      تَعَالٰی  عنہاسے رِوایَت ہے ، اللّٰہ    عَزَّ وَجَلَّ    کے پیارے حبیب     صَلَّی  اللہ    تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ     چارچیزوں کو نہیں چھوڑتے تھے(1) عاشُورہ اور (2) عَشَرَئہ ذُوالْحجَّہ اور (3) ہر مہینے میں تین۳  دن کے روزے اور(4)فَجر(کے فرض ) سے پہلے دو رَکْعَتَیں   (یعنی دوسُنَّتیں ) ۔  (سُنَنُ النَّسَائی ج۴ص۲۲۰)
(2) حضرتِ سَیِّدُنا ابنِ عبّاس رَضِیَ  اللہ   تَعَالٰی عَنْہُمَا سے رِوایَت ہے کہ طبیبوں کے طبیب ، اللّٰہ کے حبیب   عَزَّ وَجَلَّ    و    صَلَّی  اللہ    تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ      اَیَامِ  بِیْض میں بِغیر روزہ کے نہ ہوتے نہ سفر میں نہ حَضَر(یعنی قِیام )میں ۔           (سُنَنُ النَّسَائی ج۴ص۱۹۸)
(3)اُمُّ الْمُؤمِنِین حضرتِ سَیِّدَتُنا عائِشہ صِدّیقہ رَضِیَ  اللہ   تَعَالٰی عَنْہَا رِوایَت فرماتی ہیں  :    میرے سرتاج ، صاحبِ معراج  صَلَّی  اللہ    تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ      ایک مہینے میں ہفتہ ، اتوار اور پیر کا جبکہ دوسرے ماہ منگل ، بدھ اور جُمعرات کا روزہ رکھا کرتے  ۔‘‘ 
(سُنَنُ التِّرْمِذِی ج۲ص۱۸۶حدیث۷۴۶)
(4)حضرتِ سَیِّدُناعثمان بن ابو عاص    رَضِیَ  اللہ   تَعَالٰی عَنْہُ   فرماتے ہیں  :    میں 
نے سرکارِ دو عالم، نُورِ مُجَسَّم ، شاہِ بنی آدم ، رسولِ مُحتَشَم  صَلَّی  اللہ    تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کو فرماتے سنا، ’’ جس طرح تم میں سے کسی کے پاس لڑائی میں بچاؤ کے لئے ڈھال ہوتی ہے اسی طرح روزہ جہنَّم سے تمہاری ڈھال ہے اور ہر ماہ تین دن روزے رکھنا بہترین روزے ہیں ۔‘‘  (صَحِیْحُ ابْنُ خُزَیْمَۃ ج۳ ص ۳۰۱ حدیث۲۱۲۵)
(5) ہر مہینے میں تین د ن کے روزے ایسے ہیں جیسے دَہر یعنی (ہمیشہ) کے روزے ۔
( صَحِیحُ البُخارِیّ ج۱ص۶۴۹حدیث۱۹۷۵)
(6) رَمَضان کے روزے اور ہر مہینے میں تین دن کے روزے سینے کی خرابی کو دُور کرتے ہیں ۔         
(مُسنَداِمَام اَحْمَد ج۹ص۳۶حدیث۲۳۱۳۲)
(7) جس سے ہوسکے ہر مہینے میں تین روزے رکھے کہ ہر روزہ دس گُناہ مِٹاتا اور گناہ سے ایسا پاک کردیتا ہے جیسا پانی کپڑے کو۔  (اَلْمُعْجَمُ الْکَبِیْر ج۲۵ص۳۵حدیث۶۰)
(8) جب  مہینے میں تین روزے رکھنے ہوں تو 13، 14اور15کو رکھو۔(سُنَنُ النَّسَائی ج۴ص۲۲۱)
Har Maah 3 Rozey Rakhney Ka Sawab
Har Maah 3 Rozey Rakhney Ka Sawab


Post a Comment

0 Comments